National News

سابق آسٹریلیائی گیند باز بریڈ ہاگ نے کہا- وراٹ کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے پر برباد ہوجائے گا ٹیم انڈیا کلچر

سابق آسٹریلیائی گیند باز بریڈ ہاگ نے کہا- وراٹ کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے پر برباد ہوجائے گا ٹیم انڈیا کلچر

نئی دہلی: آسٹریلیا کے سابق اسپنر بریڈ ہاگ  کا ماننا ہے کہ اگر وراٹ کوہلی  سے ٹیم انڈیا کی کپتانی چھین لی جاتی ہے تو ہندوستانی ٹیم  کا کلچر تباہ ہوجائے گا۔ بریڈ ہاگ نے یہ بھی کہا کہ وراٹ کوہلی ہندوستانی ٹیم کے کپتان ہونے پر بہتر بلے بازی کرتے ہیں۔ اجنکیا رہانے آسٹریلیا میں وراٹ کوہلی کے بعدٹیسٹ سیریز جیتنے والے دوسرے ایشیائی کپتان بنے ہیں۔ ہندوستان نے 19-2018 میں اپنے گزشتہ دورے پر وراٹ کوہلی کی قیادت میں 1-2 سیریز جیت کے بعد آسٹریلیائی سرمیزن پر مسلسل دوسری بار بارڈر - گواسکر ٹرافی پر قبضہ کیا ہے۔ ہندوستان کی سب سے بڑی غیر ملکی سیریز جیت کے بعد اجنکیا رہانے کوٹیسٹ  ٹیم کا کپتان بنائے جانے کی بحث چھڑ گئی ہے۔

سابق آسٹریلیائی گیند باز بریڈ ہاگ نے کہا- وراٹ کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے پر برباد ہوجائے گا ٹیم انڈیا کلچر
حالانکہ آسٹریلیا کے سابق اسپنر بریڈ ہاگ الگ رائے رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا، وہ (وراٹ کوہلی) کپتان ہونے پر بہتر بلے بازی کرتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ اسے بدلتے ہیں، تو یہ ہندوستانی ٹیم کے کلچر کو برباد کردے گا۔ یہ وراٹ کوہلی کی بلے بازی کو متاثر کرسکتا ہے۔ بریڈ ہاگ نے کہا، اجنکیا رہانے نے آسٹریلیا میں گزشتہ تین ٹیسٹ  میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ خاموش فطرت کے ہیں اور ایکسائیٹیڈ نہیں ہوتے۔ وہ ایک شاندار لیڈر ہیں، لیکن میں انہیں نائب کپتان کے طور پر دیکھنا چاہوں گا کیونکہ وراٹ کوہلی فرنٹ سے لیڈ کرتے ہیں۔

Brad Hogg Warns Removal of Virat Kohli as Skipper Will Destroy Team India's  Culture | Eagles Vine
آسٹریلیا کے سابق اسپنر بریڈ ہاگ کا ماننا ہے کہ اگر وراٹ کوہلی سے ٹیم انڈیا کی کپتانی چھین لی جاتی ہے تو ہندوستانی ٹیم کا کلچر تباہ ہوجائے گا۔آسٹریلیا کے سابق اسپنر بریڈ ہاگ کا ماننا ہے کہ اگر وراٹ کوہلی سے ٹیم انڈیا کی کپتانی چھین لی جاتی ہے تو ہندوستانی ٹیم کا کلچر تباہ ہوجائے گا۔واضح رہے کہ وراٹ کوہلی ہندوستان کے سب سے کامیابٹیسٹ  کپتان ہیں۔ سال 2014 میں مہندر سنگھ دھونی کے ہٹنے کے بعد ہندوستانی ٹیم کی قیادت سنبھالنے والے وراٹکوہلی کی کپتانی میں ہندوستان نے 56 ٹسٹ میچوں میں 33 جیت حاصل کی ہے۔ وہیں اجنکیا رہانے نے اب تک پانچٹیسٹ  میچوں میں کپتانی کی، جس میں ہندوستان ایک بھی میچ نہیں ہارا ہے۔ اجنکیا رہانے کی کپتانی میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو تین بار شکست دی ہے۔

He wouldnt want it to happen': Hogg warns against removing Virat Kohli as  captain, says it might affect his batting | Hindustan Times
اجنکیا رہانے کی خاموش مزاجی کے سبب ہندوستانی کپتان بشن سنگھ بیدی نے بھی انہیں ٹیسٹ  ٹیم کی کپتانی سونپنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھی کہا کہ وراٹ کوہلی کی جگہ اجنکیا رہانے کو کپتان بنا دینا چاہئے۔ حالانکہ ان قیاس آرائیوں کے باوجود انگلینڈ کے خلاف آئندہ گھریلو ٹیسٹ  سیریز میں وراٹ کوہلی ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔



Comments


Scroll to Top