Latest News

ٹیم انڈیا کے اسٹار اسپنر یجویندر چہل نے دھن شری ورما سے کی سگائی،ٹویٹر دی جانکاری

ٹیم انڈیا کے اسٹار اسپنر یجویندر چہل نے دھن شری ورما سے کی سگائی،ٹویٹر دی جانکاری

اسپورٹس ڈیسک :میدان میں اپنی تیز گیند بازی اور  میدان کے  باہر اپنے سیس ؤف ہیومر سے سبھی کا دل جیتنے والے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یجویندر چہل نے سگائی کر لی ہے ۔اس حوشی کے پل انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیا  اور سوشل میڈیا پراس کی جانکاری  دی ۔

PunjabKesari
 انہوں نے اپنی سگائی کی جانکاری دیتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ' ہم نے اپنے پریواروں کے ساتھ ہاں کہا۔اس خوشخبری کو شیئر کرنے کے بعد کے ایل راہل سے لے کر ہاردک پانڈیا تک سبھی انہیں مبارکباد دے رہے ہیں ۔

PunjabKesari

اس کے ساتھ انہوں نے اپنی ہونے والی بیگم کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ اس سے پہلے وہ کئی بار دھن شری کے ساتھ زوم ویڈیو ایپ میں دکھائی دے چکے ہیں۔ فی الحال دونوں کی شادی کو لیکرکوئی  جانکاری سامنے  نہیں آئی ہے ۔

PunjabKesari
چہل وراٹ کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرس بنگلورو کا اہم حصہ ہیں اور کچھ دنوں میں وہ آئی پی ایل کیلئے یو اے ای روانہ ہوجائیں گے اور کافی وقت بعد ہی وہ گھر لوٹ پائیں گے ۔ایسے میں چہل نے اپنے فینس کو یہ خوشخبری دی ۔ آئی پی ایل کا انعقاد 19 ستمبر سے دس نومبر تک یو اے ای میں کیا جائے گا اور اسی کے ساتھ ہندوستانی کرکٹرس بھی طویل وقت بعد میدان پر واپسی کریں گے ۔

PunjabKesari
دھن شری کی بات کریں تو ان کی انسٹا گرام پروفائل سے معلوم ہوتا  ہے کہ وہ ڈاکٹر ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی  دھن شری کوریو گرافی اور یوٹیوبر  بھی ہیں۔یجویندر چہل کی طرح وہ بھی سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں ۔
PunjabKesari



Comments


Scroll to Top