Latest News

لندن برج حملہ : ہندوستانی افسر نے لیڈ کیا آپریشن ،5 منٹ میں مار گرایا پاکستانی دہشت گرد

لندن برج حملہ : ہندوستانی افسر نے لیڈ کیا آپریشن ،5 منٹ میں مار گرایا پاکستانی دہشت گرد

لندن : برطانیہ میں لندن برج میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں دو ایشیائی پڑوسی ممالک کے چہرے دنیا کے سامنے آگئے ہیں اور یہ ملک ہیں ہندوستان اور پاکستان ۔ پولیس نے جس دہشت گرد عثمان خان کو مار گرایا ہے وہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہے ۔ اسی حملے کا دوسرا فریق یہ بھی ہے برطانیہ پولیس کی جس ٹیم پر اس دہشت گردانہ حملے سے نپٹنے کی ذمہ داری تھی  اس کے چیف ہندوستانی نژاد کے جانباز پولیس افسر نیل باسو تھے یعنی دو ملک ، دو چہرے… ۔ 

PunjabKesari
نیل باسو برطانیہ میں دہشت گردانہ دستے کے خلاف آپریشن کے لئے بنائی گئی ٹیم کے چیف ہیں ۔ نیل باسو سکاٹ لینڈ یارڈ کے کاؤنٹر ٹیررزم پولیسنگ کے چیف ہیں اور انہیں اسسٹنٹ کمشنر کا عہدہ ملا ہوا ہے ۔ برطانیہ کی پولیس  کو سکاٹ لینڈ یارڈ کہا جاتا ہے ۔ برطانیہ میں 2019 کے سب اثردار ایشیائی لوگوں کی فہرست میں میٹرو پالٹن پولیس کے انسداد دہشت گردی چیف نیل باسو کو شامل کیا گیا تھا ۔ 

PunjabKesari
نیل باسو نے کہا کہ پولیس کو لگ بھگ 13.58 منٹ دوپہر میں لندن برج پر حملے کی اطلا عملی ۔ فوراً وہاں سکیورٹی ایجنسیاں پہنچ گئیں ۔ ان میں ایمر جنسی سروسز ، لندن پولیس کے افسر اور میٹرو پولٹن افسر شامل تھے ۔ ادھر حملہ آور عثمان خان پاکستانی نژاد کا شہری ہے ، اس نے اپنا بچپن پاکستان میں گزارا تھا ۔ جہاں وہ اپنی ماں کے ساتھ رہتا تھا ۔ 
 



Comments


Scroll to Top