نئی دہلی: ہندوستانی تارکین وطن نے 2018میں ملک میں پیسہ بھیجنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ہندوستانیوں نے چین جیسے ملک کو بھی شکست دی ہے۔ 2018 میں تارکین وطن نے 78.6 ارب ڈالر (قریب 5.5 لاکھ کروڑ روپے)ہندوستان میں بھیجے ہیں۔ یہ دعویٰ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن ( آئی او ایم )جو یونائیٹڈ نیشن کا ادارہ ہے، کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
بیرون ملک قریب 1.75 کروڑ ہندوستانی
معلومات کے مطابق بیرون ملک میں تقریباً 1.75 کروڑ ہندوستانی رہتے ہیں۔اگر اوسط نکالیں تو بیرون ملک رہنے والا ہر ہندوستانی قریب 3.15 لاکھ روپے بھیج رہا ہے۔اس معاملے میں ہندوستان ہمیشہ سے سب سے اعلیٰ مقام پر ہے۔ورلڈ ریمیٹینس میں ہندوستان کا حصہ 14 فیصد کے قریب ہے۔2018 میں ریمیٹینس کی کل رقم 689 ارب ڈالر رہی تھی۔اس معاملے میں چین دوسرے نمبر پر رہا۔اس ریمٹینس کے طور پر کل 67.41 ارب ڈالر ملا۔