Latest News

ہندوستانی فوج کی جنگی صلاحیت میں ہو گا اضافہ، نیا سال لارہا ہے 6 اپاچے ہیلی کاپٹرکی سوغات

ہندوستانی فوج کی جنگی صلاحیت میں ہو گا اضافہ، نیا سال لارہا ہے 6 اپاچے ہیلی کاپٹرکی سوغات

نئی دہلی: بھارتی فوج کو نئے سال میں امریکہ کی طرف سے 6 اپاچے ہیلی کاپٹروں کی سوغات مل سکتی ہے۔ہندوستانی فوج کی جنگی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے مقصد سے بھارت اگلے ماہ امریکہ سے چھ نئے اپاچے جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کے سودے پر دستخط کرے گا۔
فوج کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اپاچے ہیلی کاپٹر کی خریداری کے لئے جنوری 2020 میں معاہدے پر دستخط کیا جائے گا۔ان ہیلی کاپٹروں کو 2022 میں فوج میں شامل کر لیا جائے گا۔وزارت دفاع نے 2017 میں فوج کے لئے اپاچے ایچ ایچ 64 ای ہیلی کاپٹر کی خریداری کے لئے 4168 کروڑ روپے کے سودے کو منظوری دی تھی۔ بھارت نے سال 2015 میں فضائیہ کے لئے تین ارب ڈالر کی لاگت سے 22 اپاچی اور 15 چنوک ہیلی کاپٹر کی خریداری کے لئے امریکہ سے حکومتی سطح پر سمجھوتہ کیا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top