Latest News

ہندوستان حج 2020 کومکمل طورپرڈیجیٹل کرنے والا دنیا کا واحد ملک ہوگا: نقوی

ہندوستان حج 2020 کومکمل طورپرڈیجیٹل کرنے والا دنیا کا واحد ملک ہوگا: نقوی

ممبئی :مرکزی وزیربرائے اقلیتی امور وحج مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ حج بیت اللہ کو آسان بنانے اور اسے مکمل ڈیجیٹل کرنے میں ہندوستانی حج کمیٹی مکمل طور پر کامیاب ہوگئی اور حج 2020  مکمل طور پر ڈیجیٹل / آن لائن سسٹم سے پورا کیا جائے گا یعنی عازمین حج کے ایز آف ڈوئنگ حج کے خواب کی تعبیر پوری ہوئی ہے۔
وزیر موصوف نے جنوبی ممبئی میں واقع بیت الحجاج میں عازمین کوتربیت دینے والوں کی ٹریننگ کے اختتامی اجلاس سے  خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان ڈیجیٹل حج کی فہرست میں اول نمبرپر پہنچ گیا ہے۔ایسا واحد ملک ہوگا کہ جوڈیجیٹل حج کرائے گا۔
حج ہاؤس میں حج 2020 کے حوالہ سے ٹریننگ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے مختار عباس نقوی نے کہا کہ حج آپریشن کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے مودی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے بے مثال اقدامات سے جہاں ایک طرف حج کے تمام انتظامات ڈیجیٹل اور شفاف ہوئے ہیں وہیں دوسری طرف حج سستاہونے کے ساتھ ساتھ آسان ہوجائے گا۔اس طرح مکمل عمل کو سو فیصد ڈیجیٹل / آن لائن کرنے سے دلالی کا بھی خاتمہ ہوا ہے اور حج کا سفر شفاف ہوا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top