National News

تاریخی ٹیسٹ میچ میں 106 رنوں پر ڈھیر ہوئے بنگلہ دیشی بلے باز

تاریخی ٹیسٹ میچ میں 106 رنوں پر ڈھیر ہوئے بنگلہ دیشی بلے باز

سپورٹس ڈیسک : ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان  2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلا جارہاہے ۔ یہ دونوں ٹیموں کے درمیان تاریخی مقابلہ بھی ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں پہلی بار گلابی گیند کے ساتھ ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیل رہی ہیں ۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ لیا اور اننگ کاآغاز کیا ۔ بنگلہ دیش کی شروعات دھیمی رہی اور چار بلے باز بغیر کھاتہ کھولے ہی آؤٹ ہوگئے جس کے نتیجے میں بنگلہ دیشی ٹیم محض 106 رن ہی بنا سکی ۔ 

PunjabKesari
بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ شادمان اسلام نے (29رن ) بنائے  ہیں ۔ اس کے علاوہ امرل کیس 4 رن ،محمداللہ 6 رن ، لٹن داس 24 رن ، نعیم حسن 19 رن ، عبادت حسین 1 رن ، محدی حسن8 رن اور الامین حسین نے 1 رن  بنائے ہیں ۔ 

PunjabKesari
ہندوستانی گیند بازوں کی بات کریں تو ایشانت شرما نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹ حاصل کئے ہیں وہیں  امیش یادو نے  3، محمد سمیع نے 2  وکیٹ حاصل کئے ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top