Latest News

کورونا وائرس :ہندوستان نے فرانس ، جرمنی اور سپین کے شہریوں کا ویزا عارضی طور پر منسوخ کیا

کورونا وائرس :ہندوستان نے فرانس ، جرمنی اور سپین کے شہریوں کا ویزا عارضی طور پر منسوخ کیا

نئی دہلی:دنیا بھر میں کورونا وائرس  کے انفیکشن کے معاملے بڑھنے کے درمیان ہندوستان نے منگلوار کو تین اور ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر عارضی طور پر روک لگا دی ہے ۔ اس میں فرانس ، جرمنی اور سپین ممالک شامل ہیں ۔ فرانس ، جرمنی اور سپین سے آنے والے ان شہریوں کے باقاعدہ اورای ویزا پر روک لگا دی گئی ہے جنہوں نے ابھی تک ہندوستان میں اینٹری نہیں کی ہے۔
امیگریشن بیورو کی طرف سے منگلوار دیر رات کو جاری ایک آفیشیل جانکاری میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں اب تک اینٹری نہیں کرنے والے فرانس ، جرمنی اور سپین کے ایسے شہری جن کا باقاعدہ   اور ای ویزا اب تک جاری ہو چکا ہے اسے فوری طور پر معطل کیا جاتا ہے۔
اس درمیان مرکزی وزارت صحت کی  طرف سے ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ۔ وزارت نے منگلوار کو عوام سے کہا ہے کہ وہ چین ، اٹلی ، ایران ، ریپبلک آف کوریا ، جاپان ، فرانس ، سپین اور جرمنی کا سفر کرنے سے بچے۔وزارت نے عوام سے یہ بھی کہا ہے کہ کورونا کے بڑھتے اثر کو دیکھتے ہوئے وہ ان ممالک میں غیر ضروری سفر کرنے سے بچیں۔اس کے علاوہ اٹلی اور جنوبی کوریا  سے آنے والے مسافروں کے لئے کووڈ 19نیگیٹو سرٹیفکیٹ  لازمی کر دیا گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top