اقوام متحدہ : جموں کشمیر میں اپنے سیاسی مفا دکیلئے خواتین اختیارات کے مدعے کو ہتھیار بنانے کو لے کر ہندوستان نے پاکستان کو کھری کھری سنائی ۔ ہندوستان نے کہا ہے کہ یہ ستم ظریفی ہی ہے کہ وہ ملک اس بارے میں ہندوستان کو لے کر 'بے بنیاد' باتیں کررہا ہے جہاں خاتون کی زندگی جینے کے حقوق کی جھوٹی 'عزت' کے نام پر مخالفت ہوتی ہے اور اس کے مجرموں کو سزا بھی نہیں دی جاتی ہو۔
اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن میں فرسٹ سیکرٹری پالومی ترپاٹھی نے پیر کے روز اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 'ایڈوانس مینٹ آف وومن' موضوع پر تیسرے کمیٹی اجلاس میں کہا کہ جنرل اسمبلی کی پہلی خاتون صدر وجے لکشمی پنڈت سے لے کر انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی خاتون سائنسدانوں تک ہندوستانی خواتین بہت لوگوں کیلئے سبق آمیز بنی ہوئی ہیں ۔
انہوں نے کمیٹی سے کہا کہ ایسے وقت میں جب ہم خواتین کو مضبوط بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے میں سمت میں کام کرنے کے اپنے عزم کو دوہرا رہے ہیں... بے ایمانی ، فقرے بازی اور خود غرض سیاسی مفادات کے لئے خواتین کے اختیارات مدعے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔