Latest News

شہریت ترمیمی بل : امریکی ادارے کے تبصرے پر  ہندوستان کا جواب- اس معاملے میں بولنے کا حق نہیں

شہریت ترمیمی بل : امریکی ادارے کے تبصرے پر  ہندوستان کا جواب- اس معاملے میں بولنے کا حق نہیں

نئی دہلی:ہندوستان نے شہریت ترمیمی بل کے بارے میں امریکہ کے بین الاقوامی مذہبی آزادی کمیشن (یوایس سی آئی آرایف )کے تبصرہ کو منگل کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ اسے اس معاملے میں بولنے کا کوئی حق نہیں ہے اور اس کا تبصرہ تعصب پر مبنی ہے ۔

PunjabKesari

https://twitter.com/ANI/status/1204325426882994177
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں اس بارے میں سوالات کے جواب میں کہا، یوایس سی آئی آر ایف کی طرف کئے گئے تبصرے سے ہمیں کوئی حیرانی نہیں ہوئی ہے کیونکہ اس کا گزشتہ ریکارڈ بھی ایسا ہی رہا ہے۔ یہ اگرچہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اس تنظیم نے صرف تعصبات اور جانبدار طریقے سے اس موضوع پر تبصرہ کیا ہے جس کی اسے وئی معلومات نہیں ہے اور اس پر اسے بولنے کا حق بھی نہیں ہے۔

PunjabKesari

https://twitter.com/ANI/status/1204324080301703168
 بتادیں کہ یوایس سی آئی آر ایف امریکہ کی وفاقی حکومت کا کمیشن ہے جو 1998 کے بین الاقوامی مذہبی آزادی قانون کے تحت قائم کیا گیا تھا۔
مسٹر کمار نے کہا کہ امریکہ سمیت ہر ملک کو شہریت کی جوازیت کو یقینی بنانے اور اس سلسلے میں مختلف پالیسیوں کے ذریعے نافذ کرنے کا حق ہے۔ہندوستان کے شہریت ترمیمی بل پر یوایس سی آئی آر ایف کا تبصرہ نہ تو درست ہے اور نہ ہی خیرمقدم کے قابل ہے۔ یہ بل ہندوستان میں پہلے سے ہی رہنے والے کچھ ممالک سے ہراسانی کی وجہ بھاگے مذہبی اقلیتوں کو ہندوستانی شہریت دلانے کے عمل کو تیز کرنے کے لئے ہے۔



Comments


Scroll to Top