Latest News

ہندوستان'' ہندو راشٹر ''ہے ، اس حقیقت کو کوئی بدل نہیں سکتا: موہن بھاگوت

ہندوستان'' ہندو راشٹر ''ہے ، اس حقیقت کو کوئی بدل نہیں سکتا: موہن بھاگوت

نئی دہلی: راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ(آرایس ایس)کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ 'ہندوستان ہندوراشٹرہے، یہ ایک حقیقت ہے۔ اسے کوئی نہیں بدل سکتا۔ اسے ہم نے نہیں بنایا ہے، یہ تو ہمیشہ سے چلتا آیا ہے۔ جب تک یہاں ایک ہندو بھی ہے، یہ ہندو راشٹرہے، یہ حقیقت ہے۔ باقی سب وقت اورحالات کے حساب سے بدل سکتا ہے'۔
دی آرایس ایس: روڈ میپ فار21 سنچری' کتاب کا اجرا کرتے ہوئے آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ یہ کتاب سماج کو آرایس ایس کے بارے میں بتائے گی اورآرایس ایس میں تبادلہ خیال کا موضوع بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا ' آر ایس ایس کسی بھی نظریہ کے ساتھ بندھا ہوانہیں ہے ، نہ ہی اس کو کسی نظریہ کے ساتھ باندھا جا سکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ سنگھ کسی بھی نظر یہ میں یقین نہیں رکھتا اور اس کو کسی بھی کتاب سے بتایا جا سکتا ہے ۔  انہوں نے کہا 'آرایس ایس کتاب سے بندھا نہیں ہے لیکن کتابیں سمت تودکھاتی ہیں، کتاب پڑھئے'۔
آرایس ایس سربراہ نے 'دی آرایس ایس: روڈ میپ فار21 سنچری' کتاب کو آرایس ایس کے بارے میں غلط فہمی کو دورکرنے والی کتاب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کتاب کو پڑھنے سے آپ کوآرایس ایس کے بارے میں غلط فہمی نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ انہوں نے آرایس ایس کے بارے میں بھی بتایا۔ موہن بھاگوت نے کہا 'جو سب لوگوں کو جوڑ کررکھ سکتا ہے، جو کہے ہندو نہیں ہیں، آپ جوبھی ہیں، ہمارے ہیں، یہ مان کرکہ پورا معاشرہ خوشحال بنے، یہ آرایس ایس ہے'۔ انہوں نے کہا 'خیالات میں مستقل مزاجی آرایس ایس میں قابل قبول ہے۔ یہاں مختلف خیالات ہونے کے بعد بھی اختلاف نہیں ہوتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top