Latest News

کورونا وائرس :آئیسولیٹ کرنے میں ہندوستان کامیاب،اب جلد بنے گی کووڈ-19کی دوائی

کورونا وائرس :آئیسولیٹ کرنے میں ہندوستان کامیاب،اب جلد بنے گی کووڈ-19کی دوائی

نئی دہلی:جہاں ایک مزید کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ، وہی دوسری طرف ہندوستان ایسا 5واں ملک بن چکا ہے ، جس نے کورونا وائرس (کووڈ19) کی آئیسولیشن کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ہندوستان سے پہلے چین ،جاپان ،تھائی لینڈاور امریکہ وائرس کو آئیسولیٹ  کرنے میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔
انڈین کونسل آف میڈیکل  ریسرچ(آئی سی ایم آر) کے سائنسدان  رمن گنگا کھیڑکر  بتاتے ہیں کہ کورونا وائرس آسانی سے آئیسولیشن میں نہیں آتا ہے ۔ ایسے میں اسے آئیسولیٹ کرنے میں کامیابی حاصل کر لینا بڑی کامیابی  ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے دوا بنانا اور اس کی ٹیسٹنگ کرنا آسان ہو  جائے گا ،کیونکہ ہر دوا کی ٹیسٹنگ کے کئے جراثیم کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے خلاف دوا بنائی جاتی ہے۔

PunjabKesari
انسانی جسم کے باہر ہو سکیں گے ٹیسٹ
اگر  آسان زبان میں سمجھیں تو اب سائنسدانوں کوکورونا وائرس کا پورا سیمپل انسان کے جسم کے باہر رکھنے میں کامیابی مل چکی ہے۔آئی سی ایم آر کے ہی ڈاکٹر بلرام بھارگو بھی کہتے ہی کہ یہ بڑی کامیابی ہے، کیونکہ اس سے دوائیں ، ویکسین اور ٹیسٹنگ کٹ بنانے میں مدد ملے گی ۔انہوں  نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کا آئیسولیشن مشکل تھا، کیونکہ ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بہت ہی کم ہے۔



Comments


Scroll to Top