Latest News

عمران کا خطاب  نفرت پر مبنی اورقرون وسطی کی ذہنیت کا عکاس: ہندوستان

عمران کا خطاب  نفرت پر مبنی اورقرون وسطی کی ذہنیت کا عکاس: ہندوستان

اقوام متحدہ :ہندستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کو  نفرت پر مبنی  اور  قرون وسطی کی ذہنیت کا عکاس قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ایٹمی جنگ کی دھمکی دیکر انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ دوراندیش سیاست داں نہیں بلکہ غیر متوازن سوچ کے حامل رہنماہیں ۔
ہندوستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے وزیراعظم کی تقریر پر جواب دیتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔ہندوستان نے پاکستان کے وزیراعظم کے اپنے ملک میں کوئی بھی دہشت گرد نہ ہونے کے دعوے پر کئی سوال بھی اٹھائے ۔

PunjabKesari
اقوام متحدہ میں ہندستانی مشن میں فرسٹ سیکرٹری ودیشا میترا نے کہا کہ خیال کیاجاتاہے کہ اس باوقار پلیٹ فارم سے کہاگیاہرلفظ تاریخ سے جڑاہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان کے وزیراعظم کی زبان سے جوکچھ سنا گیااس میں بہت ہی موثر طریقہ سے دنیا کو دوحصوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ۔یہ ایک ایسی داستان تھی جو اقوام متحدہ میں تقسیم کی لکیر کھینچتی ہے ،اختلافات کو گہراکرتی ہے اور نفرت کو بڑھاتی ہے ۔آسان لفظوں میں کہیں تو یہ ایک  نفرت پر مبنی تقریرتھی ۔

PunjabKesari
محترمہ میترانے مسٹر خان پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پلیٹ فارم کا اعلانیہ طور پر ناجائز استعمال کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ سفارتکاری میں لفظوں کی اہمیت ہوتی ہے لیکن تباہی ،خون خرابہ ،نسلی برتری ،بندوق اٹھانا اور بالآخر جنگ جیسے الفاظ کے استعمال نے ایک قرون وسطی کی ذہنیت کو نمایاں کیاہے ،نہ کہ 21ویں صدی کے ویژن کو ۔پاکستان کے وزیراعظم کی ایٹمی تباہی کی دھمکی دینا انکے غیر متوازن سوچ کے حامل رہنما ہونے کا عکاس ہے نہ دوراندیش سیاست داں ہونے کا ۔
 



Comments


Scroll to Top