Latest News

کشمیر مسئلہ پر  ہندوستان  کی چین کو صلاح ، عالمی اتفاق کوسنجیدگی سے لیں

کشمیر مسئلہ پر  ہندوستان  کی چین کو صلاح ، عالمی اتفاق کوسنجیدگی سے لیں

نئی دہلی:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ( یو این ایس سی ) کشمیر مسئلہ  اٹھانے کو لے کر حمایت حاصل کرنے کی پاکستان کی کوشش بدھ کو پھر ناکام ہو گئی ہے۔پاکستان کو صرف اپنے  دوست چین کا ہی ساتھ ہے۔ چین کے علاوہ باقی تمام ممالک نے اس مدعے پر بات  کرنے سے انکار کر دیا ، کسی نے اس کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان باہمی مسئلہ بتایا تو کسی نے کہا  کہ  یو این ایس سی کا اس مسئلہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
 قوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جموں کشمیر پر چین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو حمایت نہ ملنے کے بعد ہندوستان نے چین کو مشورہ دیا ہے کہ اسے اس معاملے پر عالمی اتفاق کو سنجیدگی سے لینا چاہئے اور مستقبل میں ایسے اقدامات نہیں کرنے چاہئیں۔

PunjabKesari
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں معمول کی بریفنگ میں اس بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کے ذریعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک رکن کی طرف سے باہمی معاملے پر بحث کرکے سلامتی کونسل کے پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرنے کی کوشش کی گئی۔ سلامتی کونسل میں بیشتر ارکان نے تسلیم کیا کہ سلامتی کونسل ایسے معاملات پر بات چیت کرنے کا مناسب پلیٹ فارم نہیں ہے اور ایسے امور پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان باہمی طریقے سے بحث ہونی چاہئے۔

PunjabKesari
مسٹر کمار نے کہا کہ اس غیر رسمی اور خفیہ ملاقات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ اس سے یہ حقیقت دوبارہ واضح ہوئی کہ پاکستان جلد بازی میں بے بنیاد الزامات اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے جس سے ایک غیر یقینی کا ماحول بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس سے پاکستان کو واضح پیغام چلا گیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اگر کسی مسئلے پر بحث ہونی ہے تو اس پر باہمی بات چیت کرنی چاہئے۔پاکستان کو تخلیقی کام میں اپنی توانائی صرف کرنی چاہئے اور اپنی جگ ہنسائی نہیں کرانی چاہئے۔
چین کے اقدامات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کا مشورہ ہے کہ چین کے اقدامات کے جواز کے بارے میں چین سے پوچھا جانا چاہئے۔ چین کو اس بارے میں عالمی رائے کو سنجیدگی سے تسلیم کرنا چاہئے، اس واقعہ سے سبق لے کر مستقبل میں ایسے کسی بھی قدم سے گریز کرنا چاہئے ۔
 



Comments


Scroll to Top