Latest News

ہندوستان - متحدہ عرب امارات سرمایہ کاری اور تجارت میں آپسی تعاون میں اضافہ کریں گے: پیوش گوئل

ہندوستان - متحدہ عرب امارات سرمایہ کاری اور تجارت میں آپسی تعاون میں اضافہ کریں گے: پیوش گوئل

نئی دہلی:ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے آپسی سرمایہ کاری اور تجارت میں اضافہ کرنے کے تئیں اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک آپسی رابطہ اور تجارت کے مطابق ماحول بنانے پر زور دیں گے۔

PunjabKesari
مرکزی وزیر صنعت وتجارت پیوش گوئل اور متحدہ عرب امارات کے شہزادے شیخ حماد بن زائد النہیان کی مشترکہ صدارت میں ہندوستان-متحدہ عرب امارات سرمایہ کاری اعلیٰ سطحی فورس کی ساتویں میٹنگ کے بعد کل دیر رات ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آپسی سرمایہ کاری اور تجارت سے متعلق مسائل کے حل کے لئے زور دیں گے۔

PunjabKesari
میٹنگ میں دونوں فریقوں کے درمیان تجارت اورسرمایہ کاری کی پیش رفت پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ میٹنگ میں دونوں ممالک کے سینئر افسران نے بھی حصہ لیا۔ دونوں ممالک کے درمیان 2017 میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ کے نفاذ کے بعد ٹاسک فورس کی تشکیل دونوں ممالک کے معاشی تعلقات کو مضبوطی فراہم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top