Latest News

گارگی کالج  چھیڑ چھاڑ معاملہ: کیجریوال بولے - قصور واروں کو ملے سخت سزا، ایسی حرکتیں ناقابلِ برداشت

گارگی کالج  چھیڑ چھاڑ معاملہ: کیجریوال بولے - قصور واروں کو ملے سخت سزا، ایسی حرکتیں ناقابلِ برداشت

نئی دہلی: دہلی کے گارگی کالج میں گزشتہ ہفتے ایک ثقافتی پروگرام کے دوران طالبات کے ساتھ ہوئی چھیڑ چھاڑ کی واردات نے طول پکڑ لیا  ہے۔ اس پر سیاست بھی شروع ہو گئی ہے۔ اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  دہلی  کے  وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پیر کو کہا کہ گارگی کالج کی طالبات سے بدتمیزی انتہائی بدقسمتی کی بات ہے اور قصورواروں کو سخت سزا ملنی چاہئے۔
بتادیں کہ کالج میں ایک ثقافتی پروگرام میں کچھ  شرابی لوگ بغیر دعوت گھس گئے تھے اور انہوں نے مبینہ طور پر طالبات کے ساتھ زیادتی کی تھی۔اس دوران طالبات کے ساتھ نوجوانوں نے گندی حرکتیں بھی کیں۔
کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ گارگی کالج میں ہماری بیٹیوں کے ساتھ زیادتی انتہائی بدقسمتی کی بات ہے۔ اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قصورواروں کو سخت سزا ملنی چاہئے۔کالجوں میں پڑھنے والے ہمارے بچوں کی حفاظت  یقینی کی جانی چاہئے۔  اس  واقعہ کی مخالفت میں کالج کی کئی طالبات نے پیر کو احتجاجی  کا مظاہرہ کیا۔ جس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر  درج کی ہے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top