National News

سپر مین بن کر کوہلی نے پکڑا حیرت انگیز کیچ، دیکھتے رہ گئے ناظرین

سپر مین بن کر کوہلی نے پکڑا حیرت انگیز کیچ، دیکھتے رہ گئے ناظرین

سپورٹس ڈیسک : ونڈی نے اپنی لاجواب گیند بازی اور بلے گازی کے دم پر  ہندوستان کو دوسرے ٹی 20 میں 8 وکٹ سے شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابری کرلی ہے ۔ اس مقابلے میں پہلے بازی کرتے ہوئے ٹیم ہندوستان نے 7 وکٹ کے نقصان پر 170 رن بنائے ، جواب میں ونڈیز نے ہدف کو حاصل کرلیا ۔ ایسے میں میچ کے دوران ایک بہترین نظارہ دیکھنے کو ملا ۔ جہاں ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ہیٹ مائر کا باؤنڈی لائن کے پاس ڈائیو لگا کر حیرت انگیز کیچ پکڑا ۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے ۔ 

https://twitter.com/atuldix73445347/status/1203806018737598464
دراصل ہوا یوں کہ جب 14 واں اوور میدان پر رویندر جڈیجہ ڈال رہے تھے ، ان کی گیند پر ہیٹمائر  نے لانگ آن پر ایک لمبا شاٹ لگایا اور اسی طرف کوہلی  نے بھی باؤنڈی لائن کی دائیں جانب دوڑ لگائی اور ایک حیرت انگیز کیچ پکڑا ۔ وہیں وراٹ کوہلی نے دونوں ہاتھوں سے گیند کو لپک لیکن اس دوران ان کا توازن بگڑا اور وہ گر کر پھسلتے ہوئے چلے گئے لیکن انہوں نے خود کو باؤنڈی لائن سے ٹچ ہونے سے روکا ۔ وراٹ کو اس طرح کیچ پکڑتا دیکھ ہیٹ مائر حیران رہ گئے کیونکہ انہیں یقین نہیں تھا کہ کیچ ہو جائے گا ۔ جس کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہورہی ہے ۔ جسے مداح بہت پسند کررہے ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top