National News

ہندوستان - ونڈیز کے درمیان پہلا ٹی 20- مقابلہ آج

ہندوستان - ونڈیز کے درمیان پہلا ٹی 20- مقابلہ آج

حیدرآباد : ہندوستانی ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف جمعہ سے یہاں شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے دوران آسٹریلیا میں اگلے سال ہونے  ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے کھلاڑیوں کو آزمانا جاری رہے گا ۔ اس سیریز میں لوکیش راہل اور ریشبھ پنت جیسے کھلاڑی ٹیم میں اپنی جگہ پکی کرنے کا ہدف بنائے ہوں گے ، حالانکہ کئی کھلاڑیوں کی جگہ ابھی ٹیم میں پکی نہیں ہے اور وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی کارکردگی سے ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو متاثر کرنے  کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان میں سے ایک نام راہل کا ہے ۔ 

PunjabKesari
اوپننگ میں روہت کا ساتھ نبھائیں راہل
زخمی سلامی بلے باز شکھر دھون کی غیر موجودگی میں یہ سیریز انہیں روہت شرما کے جوڑیدار کے طور پر اپنی جگہ پکی کرانے کا بہت اچھا موقع دے گی ۔ ان کی ٹیم  20 میں اچھا ریکارڈ ہے ۔  راہل نے 31 ٹی 20 میچوں میں 42.74 کی اوسط سے 974 رن بنائے ہیں ۔ جس میں ان کا سب سے بہترین سکور 110 رن رہا ہے ۔ آئی پی ایل میں بھی ان کی کارکردگی اچھی رہی ہے ۔ 

https://twitter.com/BCCI/status/1202565785715003395
ریشبھ پنت یا سنجو سیمسن میں کسے ملے گا موقع؟
یہاں تک کہ ریشبھ پنت کو وکیٹ کیپتنگ کے چلتے بھی تنقید کا نشانہ بننا پڑتا اور اسی وجہ سے بائیں ہاتھ کے اس بلے باز کھیل کے لمبے فارمیٹ سے باہر کردیا گیا ہے اور ریدھیمان ساہا نے آخری ونڈے میں دوبارہ اپنی جگہ حاصل کرلی ۔ سلیکشن کمیٹی نے بہترین بلے باز سنجو سیمسن کو ٹیم میں شامل کیا اور دھونی کے بریک سے واپسی کی باتیں ہونے لگیں ۔ اس سے اب پنت کیلئے یہ موقع ہے کہ وہ اچھی پرفارمینس دیں اور اپنی جگہ پکی کریں ۔ سنجو کیلئے بھی یہ سیریز اہم ہوگی ۔ انہیں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شامل کیا گیا لیکن کیرل کے اس وکیٹ کیپر بلے باز کو ایک بھی میچ میں موقع نہیں ملا ۔ 

PunjabKesari
نئے گیند بازوں پر رہیں گی نگاہیں
ہندوستان کیلئے اچھی بات یہ ہے کہ وراٹ کوہلی بنگلہ دیش کے خلاف ٹی  20 سیریز میں بریک لینے کے بعد ٹیم کی کمان سنبھالنے کیلئے واپسی کریں گے ۔ گیند بازی کی بات کی جائے تو کلدیپ یادو ، محمد سمیع اور بھونیشور کمار ٹی 20 ٹیم میں واپسی کررہے ہیں ۔ کلدیپ اور چہل کی جوڑی لمبے وقت  بعد ایک ساتھ ہوگی جو 'کلچا' کے نام سے بھی مشہور ہیں ۔ کلدیپ چھوٹے فارمیٹ میں آخری بار فروری 2019 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے تھے ۔ ہندوستانی تیز گیند بازی بھی بھشونیشور کمار ، محمد سمیع کی واپسی سے زبردست نظر آرہی ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top