کولکتہ : ہندوستانی گیند بازوں کی بہترین گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلے دن جمعہ کو یہاں 106 رنوں پر ڈھیر کردیا ۔ وہیں دوسرے دن کا کھیل شروع ہونے کے بعد پہلے دن نصف سنچری کے بعد کوہلی نے آج ایڈن گارڈن میں اسے سنچری میں بدل دیا ۔ اسی کے ساتھ ہی اب کوہلی کے ٹیسٹ کیریئر میں 27 سنچریاں ہوگئی ہیں ۔ ہندوستان نے اب تک 4 وکٹ گنوا کر 289رن بنا لئے ہیں ۔
بتا دیں کہ ہندوستان میں یہ پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہورہا ہے ۔ جس کو لے کر کرکٹ کی دنیا میں کافی چرچائیں ہورہی ہیں اور اس میچ کا افتتاح بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے جمعہ کے روز ایڈن گارڈن میدان پر دونوں ممالک کے درمیان گلابی گیند سے کھیلے جانے والے پہلے ڈے - نائٹ ٹیسٹ کا رسمی طور پر گھنٹا بجا کر افتتاح کیا ۔