سپورٹس ڈیسک : ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریرز کا آخری میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلا جارہ اہے ۔ یہ دونوں ٹیموں کے درمیان تاریخی مقابلہ بھی ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں پہلی بار گلابی گیند کے ساتھ ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیل رہی ہیں ۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ لیا اور اننگ کاآغاز کیا ۔ بنگلہ دیش کی شروعات دھیمی رہی اور تین کھلاڑی بغیر کھاتہ کھولے ہی آؤٹ ہوگئے جس میں کپتان مومن الحق سمیت محمد متھن اور مشفیق الرحیم شامل ہے ۔ وہیں سلامی بلے باز شادمان اسلام 29 اور امرل کیس 4 رن بنا کر پویلین لوٹے ۔ بنگلہ دیش نے 6 وکٹ گنوا کر 73رن بنا لئے ہیں ۔
ہندوستانی گیند بازوں کی بات کریں تو ایشانت شرما نے 2 ، امیش یادو نے ، محمد سمیع نے 1 وکیٹ حاصل کیا ہے ۔