Latest News

دوسرا ٹیسٹ میچ :بھارت نے بنگلہ دیش کو ایک اننگ اور 46  رنوں سے دی  شکست

دوسرا ٹیسٹ میچ :بھارت نے بنگلہ دیش کو ایک اننگ اور 46  رنوں سے دی  شکست

کولکتہ: بھارت نے گلابی  گیند سے کھیلے گئے تاریخی ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو ایک  اننگ  اور 46  رنز سے شکست دے کر جیت درج کی۔اسی کے ساتھ ہی بھارت نے دو میچوں کی اس ٹیسٹ سیریز کے دونوں مقابلے جیت کر بنگلہ دیش  کا 2-0 سے سوپڑا صاف کردیا ۔

PunjabKesari

ڈے نائٹ ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 106 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔اس کے بعد میدان میں اتری بھارتی ٹیم نے9 وکٹ پر 347 رن پر پہلی اننگ اعلان کرتے ہوئے 241 رنز کی برتری بنائی۔دوسری اننگ میں بلے بازی کرنے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم 195 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح بھارت نے اپنے پہلے ہی ڈے نائٹ ٹیسٹ میں جیت کے ساتھ دھماکہ کر دیا ۔
 



Comments


Scroll to Top