Latest News

ہندوستان - ونڈیز کے درمیان دوسرا ٹی 20 مقابلہ آج ، سیریز جیتنے کے ارادے سے اترے گی وراٹ فوج

ہندوستان - ونڈیز کے درمیان دوسرا ٹی 20 مقابلہ آج ، سیریز جیتنے کے ارادے سے اترے گی وراٹ فوج

ترووننت پورم : کپتان کوہلی کی بہترین اننگ سے پہلا ٹی 20 مقابلہ ہندوستان نے 6 وکٹوں سے جیتنے کے بعد آج یہاں سپورٹس ہب سٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹونٹی مقابلہ جیت کر سیریز پر قبضہ کرنے اترے گی ۔ ہندوستان نے اس سے پہلے بنگلہ دیش سے تین میچوں کی ٹی 20 سیریز 2-1 سے جیتی تھی ۔ ہندوستان ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی  20 میں لگاتار سات میچ جیت چکا ہے اور بنگلہ دیش کے خلاف لگاتار 8ٹی 20 میچ جیتنے کے اپنے ریکارڈ کی برابری کرنے کی دہلیز پر ہے ۔ 

PunjabKesari
سلامی بلے بازی روہت شرما پہلے ٹی 20 مقابلے میں بھلے ہی نہیں چلے لیکن دوسرے مقابلے میں اپر زیادہ نظریں رہیں گی ۔ اگر یہ روہت شرما اور راہل کی جوڑی ہٹ ہوگئی تو شکھر دھان کی جگہ کھٹائی میں پڑ سکتی ہے ۔ 

PunjabKesari
ویٹ انڈیز کے بلے بازوں نے حیدرآباد میں شاندار پرفارمینس کی تھی ۔ شمرن ہیٹ مائر (56) نے بہترین نصف سنچری بنائی جبکہ سلامی بلے باز ایون لوئس نے 40 اور کپتان پولاڈ نے 37 رنوں کی زبردست اننگز کھیلیں ۔ اگر دوسرے میچ یہ ہندوستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں پر شکنجہ نہیں کستی ہے تو اس کے لئے مشکلیں میں اضافہ ہوگا ۔ 



Comments


Scroll to Top