Latest News

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج دھرمشالہ میں ہوگا پہلا T20 مقابلہ

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج دھرمشالہ میں ہوگا پہلا T20 مقابلہ

دھرمشالہ : کپتان وراٹ کوہلی کی قیادت  میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم  اتوار سے یہاں جنوبی افریقہ کے ساتھ شروع ہونے والی تین مچوں کی دو طرفہ سیریز کے ساتھ ہی ورلڈ ٹی 20 خطاب کو حاصل کرنے کی تیاریوں میں جٹ جائے گی ۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف 3-0 سے سیریز جیت کر تیاریوں کا آغاز کیا تھا ۔ جس نے ونڈے ورلڈ کپ کی مایوسی کو کچھ حد تک دور کیا ۔ اس سے پہلے دھرمشالہ میں دونوں ٹیموں کے درمیان 2 اکتوبر 2015 کو کھیلے گئے ٹی 20- میچ میں ہندوستان کو ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ 

PunjabKesari
ٹیم کی اصلی امتحان اب کونٹن ڈیکاک اور کگیسو رباڈا کے خلاف اس سیریز کے ساتھ شروع ہوگی ۔ رباڈا کی اچھی بولنگ اور ڈیوڈ ملر کی کارکردگی ہندوستانیوں کیلئے چنوتی پیش کر سکتے ہیں ۔  جبکہ فاف ڈوپلیسس اور ہاشم آملہ  کی غیر موجودگی میں  کچھ دیگر ٹیسٹ ماہرین جیسے ٹیمپا باووما یا انریک نارجے اپنی اہمیت ثابت کرنا چاہیں گے ۔ 
کچھ اس طرح ہیں ٹیمیں 

ہندوستان:

PunjabKesari
وراٹ کوہلی ( کپتان ) ، روہت شرما ، شکھر دھون ، لوکیش راہل ، شرییس ایر ، منیش پانڈے ، ریشبھ پنت (وکیٹ کیپر) ، ہاردک پانڈیا ، رویندر جڈیجہ ، کرنال پانڈیا ، واشنگٹن سندر ، راہل چہر ، خلیل احمد ، دیپک چہر اور نودیپ سینی ۔ 
جنوبی افریقہ :

PunjabKesari
کونٹن ڈیکاک (کپتان ) راسی وان ڈر دسین ( نائب کپتان ) ، ٹیمبا باووما ، جونیئر ڈالا ، بیورن فور ٹو ان ، بے یورن  ہینڈرکس ، ریزا ہینڈرکس ، ڈیوڈ ملر ، اینرک نارجے ، اینڈلے فلکوایو، ڈوین پریٹوریس ، کگیسو رباڈا ، طبریز شمسی، جارج لنڈے ۔
بتا دیں کہ میچ ہندوستان وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا ۔ 



Comments


Scroll to Top