Latest News

روپ نگر میں سامنے آئے کورونا وائرس کے 2نئے معاملے ،متاثرہ کی اہلیہ اور بیٹے کی رپورٹ پازیٹو

روپ نگر میں سامنے آئے کورونا وائرس کے 2نئے معاملے ،متاثرہ کی اہلیہ اور بیٹے کی رپورٹ پازیٹو

روپ نگر:پوری دنیامیںقہر  برپانے والے کورونا وائرس  نے پنجاب کو بھی اپنی زد میں لے لیا ہے ۔ اب روپ نگر  کے گائوں چتاملی کے 55سالہ کورونا متاثرہ کی بیوی اور 16سالہ بیٹے کی رپورٹ بھی پازیٹو آئی ہے۔ اس وقت ان کو روپ نگر کے سول ہسپتال میں ائیسولیٹ کیا گیا ہے جبکہ تین مشتبہ کی رپورٹ آنی ابھی باقی ہے۔ اس کے بعد روپ نگر میں کورونا وائر س کے  تین پازیٹو مریض سامنے آ چکے ہیں۔ اس سے انتظامیہ اور لوگوں میںڈر کا ماحول پایا جا رہا ہے۔
گزشتہ دنوں پہلے مریض کی ہوئی تھی تصدیق 
بتا دیں کہ کچھ دن پہلے روپ نگر (روپڑ) کے گائوں چتاملی کے ایک شخص کی کورونا رپورٹ پازیٹو پائی گئی تھی۔ روپڑ میںکورونا وائرس کا یہ پہلا مریض تھا ۔ جس سے شگر کی بیماری  کی وجہ سے چنڈیگڑ ھ کے سرکاری ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا  مریض کی رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد پولیس نے پورے گائوں کو سیل کر  دیا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top