Latest News

ہندوستان میں بڑھتا  جا رہا کورونا  کا بحران ، متاثرین مریضوں کی تعداد 1100تجاوز، 27ہلاک

ہندوستان میں بڑھتا  جا رہا کورونا  کا بحران ، متاثرین مریضوں کی تعداد 1100تجاوز، 27ہلاک

نیشنل ڈیسک:مرکزی حکومت اور صوبائی حکومتوں کی تمام کوششوں  اور تیاریوں کے باوجود بھارت میں عالمی وبا کورونا مسلسل  پائوں جما رہی ہے ۔ ملک میں کوروناوائرس  کے مریضوں کی تعداد 1100 کے بھی پار چلی گئی ہے۔ محکمہ صحت  کی ویب سائٹ  کے مطابق اتوار شام تک ملک میں کورونا سے متاثر ہ مریضوں کا اعدادو شمار 1120تک پہنچ چکا ہے۔ اس میں 96لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں اور ان کو چھٹی دے دی  گئی ہے۔
وہیں اس وبا سے 27لوگو ں کی موت  ہو چکی ہے ۔ مہاراشٹر او رکیرل میں مریضوں کے اعداد و شمار  سخت تشویش  کی وجہ ہے۔ مہاراشٹر  اور کیرل کو ملا کر ان دو صوبوں میں 400سے زیادہ لوگ متاثر ہیں۔ اتوار کو پنجاب میں کورونا سے ایک او رموت ہو گئی ۔ اگر لوگ ابھی  بھی نہ سنبھلے تو ملک میں متاثرین کی  اور مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
مزدوروں  کے لئے بسوں کا انتظام 
ملک میں لاک ڈائون جاری ہے اور سوموار کو اس کا ابھی چھٹا دن ہے۔ لاک ڈائون کے پیش نظر ٹھپ ہوئے روزگار کی وجہ سے کئی مزدور اپنے گھروں کوواپس  لوٹ رہے ہیں لیکن نہ بس اور نہ ریل کی سہولت ہونے کی وجہ سے وہ  پیدل ہی اپنے گائوں کی طرف پلاین کر رہے ہیں ایسے میں صوبائی حکومتوں نے  مزدوروں کے لئے بسو ں   کا انتظام  کروایا ، تاکہ مزدور اپنے گھر جلد سے جلد پہنچ سکے۔
لاک ڈاون کے بعد کیا
کووڈ 19کو روکنے کے لئے ملک میں لاک ڈائون کیا گیا ہے جو کہ 14اپریل تک چلے گا ۔ حالانکہ کئی ماہرین کا ماننا ہے کہ لاک ڈائون  سے بات نہیں بننے والی ہے اور ہمیں آگے کے قدم کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے ۔ کئی جانکار  کہہ رہے ہیں کہ لاک ڈائون سے بھارت میں کورونا کے انفیکشن کو ختم نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے لئے مشتبہ افرادکے رابطے میں آئے  ہر شخص  تک پہنچنے کے لئے جی پی ایس جیسی  ٹیکنکوں کا سہارا   لینا ہوگاا ور اس کیلئے ملک کی عوام کو ہی بیدار ہونا ہوگا کہ اگر وہ ایسے کسی شخص کے رابطے میں آئے  ہیں تو حکومت کا تعاون کریں ۔ وہیںماہرین کا ماننا ہے کہ ملک میں کووڈ 19کے ٹیسٹ کے مرکز   اور صلاحیت  مزید  بڑھانی ہوگی۔
 



Comments


Scroll to Top