ہاپڑ/بریلی :کورونا وباکے درمیان چونکانے والی خبر سامنے آئی ہے۔ غازی آباد سے لگتے ہاپڑ کے پلخوا تھانہ علاقے میں ایک شخص نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر شک کا اظہار کرتے ہوئے بلیڈ سے گلا کاٹ کر جان دے دی ہے۔ وہیں، بریلی میں بھی ایک شخص نے ٹرین کے سامنے کود کر جان دے دی۔ دراصل دونوں نوجوانوں کو کئی دن سے بخار اور گلے میں درد کی شکایت تھی۔ متوفی نوجوان کی پہچان سشیل کے طور پر ہوئی ہے۔
متوفی نوجوان سشیل نے یہ قدم اٹھانے سے پہلے ایک سوسائیڈ نوٹ بھی چھوڑا ہے۔ اس سوسائیڈ نوٹ میں اس نے خاندان کا دھیان رکھنے اور کورونا ٹیسٹ کی بات کہی ہے ۔ نوجوان نے سوسائیڈ نوٹ میں معافی بھی مانگی ہے ۔ نوجوان کے سوسائیڈ نوٹ ملنے سے سوسائٹی میں بھی ہا ہا کار مچی ہوئی ہے۔
مال گاڑی کے سامنے کودا نوجوان
بریلی سے بھی ایک نوجوان کی جانب سے مال گاڑی کے سامنے کود کر جان دینے کی بات سامنے آئی ہے۔ صفائی ملازمین کے مطابق، سوسائیڈ سے پہلے بریلی جنکشن پر بیٹھا نوجوان بار بار اس بات کوکہہ رہا تھا کہ اسے کورونا وائرس کا انفیکشن ہے ۔ اس درمیان آر پی ایف اور محکمہ صحت کی ٹیم نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پولیس سوشل میڈیا کے ذریعے لاش کی پہچان کرنے میں لگی ہوئی ہے۔
جانچ میں لگی پولیس
دونوں ہی سوسائیڈ کے معاملو ں میں پولیس ابھی بھی بولنے سے انکار کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ ہاپڑ میں سوسائیڈ نوٹ کی بنیاد پر پریوار والوں کو جانچ کے لئے بھیجا جا رہا ہے اور انہیں آئیسو لیشن وارڈ میںشفٹ کیا جا رہا ہے۔
کورونا وائرس سے ڈریں نہیں مقابلہ کریں۔حکومت
غور طلب ہے کہ مرکز و صوبہ کی حکومت کی طرف سے بار بار اس بات کی اپیل کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں ہے۔اس کا مقابلہ کرنا ہے لیکن کچھ افراد اس کے ڈر سے ایساقدم اٹھا رہے ہیں۔