National News

ملک میں کووڈ19 کے پازیٹو مریضوں کی تعداد 324ہوئی،24افراد صحتمند قرار دیئے گئے

ملک میں کووڈ19 کے پازیٹو مریضوں کی تعداد 324ہوئی،24افراد صحتمند قرار دیئے گئے

نئی دہلی :ملک بھر میں کورونا وائرس (کووڈ19) سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 324ہو گئی ہے۔وزارت صحت نے اتوار صبح بتایا کہ ملک میں کورونا کے 324معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں  سے 219مریض ہندوستانی ہیں جبکہ 39غیر ملکی ہیں، اس کی وجہ سے ملک بھر میں اب  تک چار افراد کی موت ہو چکی  ہے ور 23افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔
غور طلب ہے کہ چین کے ہیبئی صوبے کی دارالحکومت  ووہان سے پائوں جمانے والے مہلک کورونا وائرس کی زد میں اب تک دنیا بھر کے 150سے زیادہ ملک آ چکے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے درمیان اسے عالمی وبا قرار دیا ہے۔
عوامی کرفیو
وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے 'عوامی کرفیو' کی درخواست کرنے کے بعد آج ملک میں ایک بے مثال بند ہے۔عوام اپنی مرضی سے گھروں پر ہیں اور کورونا کے خلاف متحد ہیں۔آج پبلک ٹرانسپورٹ سہولت ملتوی کر دی گئی ہے اور ضروری اشیاء  سے جڑی دکانوں کے علاوہ دوسرے سبھی بازار  اور دکانیںبند ہیں۔ وزراء اعلیٰ  اور دوسرے لیڈران نے پارٹی لائن سے اوپر اٹھتے ہوئے عوام سے صبح  7سے رات 9 بجے تک عوامی کرفیو کی تعمیل کرنے کی گزارش کی ہے۔ عوام سے آج اپنے گھروں میں اپنے خاندان کے ساتھ رہنے کی درخواست کی گئی ہے اور ملک بھر  میں اس عوامی کرفیو کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔
راجستھان میں 31مارچ تک پوری طرح لاک ڈائون
راجستھان میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے راجستھان میں 22سے 31مارچ تک ضروری اشیاء کو چھوڑ کر پوری طرح لاک ڈائون کرنے کے احکام دیئے ہیں۔گہلوت  سنیچروار کو وزیر اعلیٰ کی رہائش پر کورونا وائرس کے انفیکشن کی حالت کو لے کر جائز ہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس لاک ڈائون کے تحت صوبے کے سبھی سرکاری اور ذاتی دفتر ،مالز ، دکانین ، کارخانے اور پبلک ٹرانسپورٹ بندرہیںگے۔انہوں نے کہا کہ اس عالمی وبا سے نپٹنے کے لئے عوام کا گھروں میں رہنا بیحد ضروری ہے۔ بحران کے اس دور میں حکومت صوبے کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top