دبئی : ہندوستان کے ساتھ دوستی کے دعوے کرنے والا اسلامک ملک سعودی عرب اب ہندوستان کے ساتھ دغا بازی کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔ سعودی عرب ایسا قدم اٹھانے جارہا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان رشتوں میں کشیدگی دیکھنے مل سکتی ہے ۔ سعودی عرب نے کشمیر کے مدعے پر آرگنائزیشن آف اسلامک کو آرپوریشن کا اجلاس بلانے کا فیصلہ لیا ہے ۔ اس میں اسلامک تنظیموں سے جڑے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے ۔ مانا جارہا ہے کہ گذشتہ ہفتہ ہی ملیشیا کی جانب سے منعقد اسلامک اجلاس سے پاکستان کے دوری بنانے کے عوض میں سعودی عرب نے یہ فیصلہ لیا ہے ۔
سعودی عرب اور یو اے ای نے اس اجلاس سے دور رہنے کا فیصلہ لیا تھا ۔ اسی ہفتہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحاد السعود نے اپنے اسلام آباد دورے میں پاکستان حکومت کو اس اجلاس کے بارے میں جانکاری دی ہے ۔ کہا جارہ اہے کہ گذشتہ ہفتہ کوالالمپور میں ملیشیائی وزیر اعظم مہاتیر محمد بن کی صدارت میں بلائی گئی میٹنگ سے پاکستان نے بھی کنارہ کرلیا تھا ۔ سعودی عرب ملیشیا کی اس کوشش کو اسلامک آرگنائزیشن کے برابر تنظیم کھڑی کرنے کی کوشش مان رہا ہے ۔ ملیشیا کی جانب سے اس اجلاس میں ترکی کے وزیر اعظم کے علاوہ پاکستان بھی اہم طور پر شامل تھا لیکن عین وقت پر دوری بنا لی ۔