اناو :اتر پردیش میںانائو کے اوراس علاقے میںمنگلوار کو ایک سوکھے پڑے تالاب کے کنارے ایک خاتون اور اس کی 2بیٹیوں کی لاشیں ملنے سے ہا ہا کار مچ گئی ۔ پولیس افسروکرانت ویر نے بتایا کہ ٹکرا گائون کے پاس سوکھے پڑے تالاب کے کنارے ایک خاتون اور اس کی 2بچیوں کی لاشیں ملی ، علاقہ واسیوں نے اس کی جانکاری پولیس کو دی۔
انہوں نے بتایا کہ موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کی شناخت کرائی ،۔ خاتون کی شناخت پڑوسی گائوں پورن کھیڑا رہاشی چندر پال کی شادی شدہ بیٹی سروجنی(35)اور اس کی2بیٹیوں شوانی((09اورروشنی(07) کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گائوں کے باہر تالاب کے کنارے تینوں لاشوں کے گلے میںنشانات ملے ہیں، جس سے لگتا ہے کہ گلا دبا کر ہتیا کی گئی ہے۔
شروعاتی جانچ کے دوران تنازعہ گھریلو لگ رہا ہے ۔ مہلوکین کے پتی اور دیور کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی حادثہ کا خلاصہ کیا جائے گا۔ پولیس صدر نے ڈاگ سکویڈ اور فورینسک ٹیم کو موقع پر بلا کر جانچ کرنے کے حکم دیئے ۔ شہریوں نے بتایا کہ ان دنوں متوفی خاتون اور اس کے شوہر میں جھگڑا چل رہا تھا ۔ کچھ دن پہلے تنازعہ کے چلتے ہی خاتون مائیکے آ گئی تھی۔بتایا جا رہا ہے کہ سوموار دوپہر کو وہ اپنی 2 بچیوں کو لے کر سسرال سیداپور اوراس سے مائیکے پورن کھیڑا کے لئے نکلی تھی ۔ مائیکے پہنچتے اس سے پہلے ہی اس کی اور اس کی دونوں بیٹیوں کی گلا دبا کر ہتیا کر دی گئی ۔ جائے واردات سے اس کا مائیکہ لگ بھگ ایک کلومیٹر کی دوری پر ہے ۔ شہریوں نے بتایا کہ خاتوں کی شادی لگ بھگ 15سال پہلے سیداپور گائوں رہائشی اننتو کے ساتھ ہوئی تھی، معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔