اسلام آباد : دنیا بھر کے سامنے کشمیر کی دہائی دینے والے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان فوج کی اب پول کھل گئی ہے ۔ ان دنوں پاکستان میں خود کو کشمیری جنتا کا سب بڑا حمایتی بتا رہی کنگال عمران حکومت کئی تقریبات کا انعقاد کروا رہی ہے ۔
اسی سمت میں 26 اکتوبر کو راولپنڈی واقع پاکستانی فوج کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد یوم کشمیر پر پنجابی پاپ سنگر حمیرہ ارشد کا کانسرٹ منعقد کیا گیا ۔ اس دوران کشمیر اور اقتصادی مندی پر رونے والے پاکستانی فوج کے جنرل بھی ٹھمکے لگاتے نظر آئے ۔ دراصل 26 اکتوبر 1947 کو جموں کشمیر کا ہندوستان میں ادغام ہوا تھا ۔
پاکستان تبھی سے اس دن کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر مناتا آیا ہے ۔ اسی کو لے کر فوج کی پرچار ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے اس تقریب کا انعقاد کیا تھا ۔ شروعات میں اس کنسرٹ کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی گئی لیکن گلوکارہ حمیرہ کے ٹویٹ نے پاکستان فوج افسروں کی پول کھول دی ۔ جس کے بعد دباؤ میں آکر حمیرہ نے ٹویٹ ڈیلیٹ بھی کردئیے ۔