نیشنل ڈیسک : کشمیر مدعے کو لے کر بار بار ہندوستان کی گیدڑ بھبکی دینے والے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو اب ڈر ستانے لگا ہے ۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے ایک بار پھر کشمیر کا راگ الاپتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے جس میں ان کی بوکھلاہٹ صاف ظاہر ہے ۔
عمران خان نے سنیچر کے روز ٹویٹ کے ذریعے کشمیر میں گھس پیٹھ کوششوں میں لگے ہوئے دہشت گردوں کی پیروری کی ۔ انہوں نے لکھا کہ اگر کشمیریوں کی مدد کرنے کیلئے پاکستان کی جانب سے کوئی بھی ایل او سی پار کرتا ہے تو ہندوستان دنیا کے سامنے اسے پاکستان میں پلنے والا دہشت گرد قرار دیتا ہے ۔ یہی نہیں اس نے دعویٰ کیا کہ کشمیر میں دو مہینے سے لوگ غیر انسانی حالت میں رہنے کو مجبور ہیں ۔
بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی عمران خان نے پاکستانیوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جہاز کیلئے کشمیر نہ جائیں کیونکہ اس سے کشمیریوں کو نقصان پہنچے گا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر پاکستان سے کوئی جہاد کیلئے ہندوستان جائے گا تو وہ کشمیریوں کے ساتھ انصاف نہیں ہوگا ۔ وہ کشمیروں کو دشمن بن کر ہندوستان جائے گا ۔