Latest News

ایودھیا پر مسلم پرسنل لاء بورڈ کی میٹنگ شروع، مولانا ارشد ومحمود مدنی سمیت کئی اہم شخصیات موجود

ایودھیا پر مسلم پرسنل لاء بورڈ کی میٹنگ شروع، مولانا ارشد ومحمود مدنی سمیت کئی اہم شخصیات موجود

ایودھیا پر سپریم کورٹ کا فیصلہ مندر کے حق میں جانے کے بعد اتوار کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اس مسئلے پر میٹنگ بلائی۔ یہ میٹنگ لکھنؤ کے ممتاز پی جی  کالج میں ہو رہی ہے۔ میٹنگ میں بورڈ کے چیئرمین رابع حسن ندوی سمیت اسد الدین اویسی ،مولانا محمود مدنی،مولانا  ارشد مدنی، مولانا جلال الددین عمری، مسلم لیگ کے ایم پی بشیر،مولانا  خالد رشید فرنگی محلی، مولانا رحمانی، ولی رحمانی، خالد سیف اللہ  رحمانی اور ظفریاب جیلانی بھی موجود ہیں۔

اس میٹنگ  میں طے ہونا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست لگائی جائے یا نہیں۔ساتھ ہی عدالت نے مسجد کے لئے پانچ ایکڑ زمین دینے کا جو حکم دیا ہے اسے قبول کیا جائے یا نہیں۔ یہ میٹنگ اگرچہ پہلے لکھنؤکے ندوہ کالج میں طے ہوئی تھی۔لیکن اچانک میٹنگ کی جگہ بدلی گئی اور ممتاز پی جی  کالج میں ملاقات رکھی گئی۔



Comments


Scroll to Top