نیویارک : سعودی ولی عہد کے محمد سلمان کے طیارے طیارے سے اقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی میں شرکت کے لئے گئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا ادھار والا طیارہ تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا ۔ جس وجہ سے انہیں واپس نیویارک لوٹنا پڑا ۔ ان کے ہمراہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی تھے ۔
جیو نیوز کے مطابق عمران خان 5 گھنٹے پہلے نیویارک سے وطن واپس روانہ ہوئے تھے ، جس کے بعد ٹورنٹو کے قریب ان کے طیارے میں تکنیکی خرابی پیش آئی اور رسک نہ لیتے ہوئے طیارے کو دوبارہ نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ کیلئے واپس موڑ لیا گی اور وہ آج رات نیویارک میں ہی گزاریں گے ۔
بتا دیں کہ عمران خان سعودی عرب کے کراؤن پرنس سلمان کے طیارے سے امریکہ پہنچے ۔ پرنس سلمان نے عمران خان کو امریکہ جانے کیلئے اپنا پرائیویٹ جیٹ دیا ۔ عمران معاشی مندی کے چلتے کمرشیل فلائٹ میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں حصہ لینے کیلئے امریکہ جانے کی تیاری کررہے تھے لیکن سعودی نے انہیں روک دیا اور جانے کیلئے اپنا طیارہ دے دیا ۔