Latest News

چندریان 2 کے IIRSنے بھیجی چاند کی سطح کی تصویر ، اسرو نے کروا چوتھ کے موقع پر کی جاری

چندریان 2 کے IIRSنے بھیجی چاند کی سطح کی تصویر ، اسرو نے کروا چوتھ کے موقع پر کی جاری

نیشنل ڈیسک : چندریان 2 کے آئی آر ایس ( امیجنگ انفراریڈ سپیکٹرومیٹر) نے چاند کی سطح کی تصویریں بھیجی ہیں ۔ جسے اسرو (انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن) نے جمعرات کے روز شیئر کیا ہے ۔ آئی آئی آر ایس کے ذریعے بھیجی گئی اس تصویر میں چاند پر موجودہ کچھ کریٹر بھی دکھائی دے رہے ہیں ۔ اسرو نے آئی آئی آر ایس کو اس طرح سے ڈیزائن کیا ہے کہ جس سے وہ چاند کی سطح سے تبدیل ہونے والے سورج کی روشنی کو ناپ سکے ۔ 

PunjabKesari
وہیں اسرو نے یہ بھی بتایا کہ آئی آئی آر ایس  کو چاند پر سورج کی جھلکنے والی شعائیں ، چاند کی سطح  پر موجود معدنیات کا پتہ لگانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ اسرو کے مطابق اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد سے کئی اہم جانکاریاں بھی سامنے آ سکتی ہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ اسرو نے 4 اکتوبر کو چندریان کے آربیٹر ہائی ریزیولیشن کیمرے سے لی گئی تصویر جاری کی تھی ۔ اس ہائی ریزیولیشن کیمرے نے چاند کی سطح کی تصویر لی تھی جس میں چاند کی سطح پر بڑے اور چھوٹے گڈھے نظر آئے تھے ۔ 


بتا دیں کہ چندیان 2 کے لینڈر کو چاند کی جنوبی حصے  پر سافٹ لینڈنگ کرنی تھی لیکن لینڈنگ سے محض کچھ منٹ پہلے ہی لینڈر سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا ۔ اسرو نے تب کہا تھا کہا تھا کہ وکرم بھلے ہی کامیاب لینڈنگ کر پایا ہو لیکن آربیٹر اب بھی چاند کی سطح کے چکر لگا رہا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top