National News

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عمران کا اشتعال انگیز بیان، کہا- کشمیر سے پابندی ہٹی تو ہوگا خون خرابہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عمران کا اشتعال انگیز بیان، کہا- کشمیر سے پابندی ہٹی تو ہوگا خون خرابہ

بین الاقوامی فورم پر ہر بار منہ کی کھانے کے باوجود پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پھر کشمیر راگ الاپا ہے۔عمران نے ہندوستان پر شملہ معاہدے اور ہندوستانی آئین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔
عمران خان نے اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا کہ '' مودی حکومت نے غیر قانونی طریقے سے کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کیا۔  80 لاکھ لوگوں کو زبردستی کرفیو لگا کر گھروں میں قید کیا گیا ہے۔ہزاروں نوجوان غائب ہیں۔لوگ جانوروں سے بدتر حالات میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  وادی سے کرفیو ہٹنے پر خون خرابہ ہوگا۔کشمیری زیادہ کٹر ہوں گے۔پلوامہ جیسے حملے ہوں گے اور بھارت ہم پر الزام مڑھے گا۔عمران نے کشمیر کو اسلام سے جوڑتے ہوئے کہا کہ 'وہاں جو ہو رہا ہے، وہ مسلمانوں کو ہتھیار اٹھانے کے لئے اکسانے والا ہے۔بھارت کے 18 کروڑ مسلم کشمیر کے چلتے تعصب کی جانب بڑھیں گے۔

PunjabKesari
جنگ ہوئی تو اقوام متحدہ ہوگا ذمہ دار
دنیا کے 1.3 ارب مسلم بھی دیکھ رہے ہیں۔اگر کسی کمیونٹی کے لوگوں کو ایسے یرغمال بنا کر رکھا جائے گا تو باقی لوگوں پر کیا اثر پڑے گا۔وہ ہتھیار اٹھائیں گے اور ایسا اسلام کی وجہ سے نہیں، بلکہ مسلمانوں پر ظلم کی وجہ سے ہوگا۔عمران نے جنگ کی گیدڑبھبکی دیتے ہوئے کہا کہ ' اگر ہم ایٹمی جنگ کی طرف بڑھتے ہیں تو اقوام متحدہ اس کا ذمہ دار ہوگا۔ آپ کو اسے روکنا ہوگا۔اسی لئے  1945 میں اقوام متحدہ کا قیام کیا گیا تھا۔
ہم آخری سانس تک لڑیں گے 
اگر دونوں ممالک کے درمیان جنگ ہوتی ہے تو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔کوئی ملک پڑوسی ملک کے مقابلے چھوٹا ہے تو اس کے سامنے دو ہی راستے ہوتے ہیں یا سرینڈر کرنا یا لڑتے ہوئے مرنا۔ہم آخری سانس تک لڑیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top