National News

آرمی چیف نرونے کا دعویٰ- اگر ہندوستان صحیح قدم اٹھائے تو نہیں ہوگی ایران جیسی غلطی

آرمی چیف نرونے کا دعویٰ- اگر ہندوستان صحیح قدم اٹھائے تو نہیں ہوگی ایران جیسی غلطی

نیشنل ڈیسک: بری فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نرونے نے بھارت میں ایئر ڈیفنس کمانڈ کی  زوردار پیروی کرتے ہوئے کہا کہ اس سے  ہندوستان ایران جیسی غلطی کرنے سے بچ سکے گا۔آرمی چیف نے کہا کہ اگر  ہندوستان میں ایئر ڈیفنس کمانڈ کی موجود گی ہو تو ایران جیسی غلطی سے بچا جا سکے گا۔آرمی چیف نے کہا کہ ایئر ڈیفنس کمانڈ صحیح سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے، اس سے یہ یقینی بنایا جا سکے گا کہ ایران جیسے واقعات نہ دوہرائے جائیں۔

PunjabKesari
صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے اگر ہم ساری کوششیں کریں تو ایسی غلطی سے بچ سکیں گے۔بتا دیں کہ 8 جنوری کی صبح دارالحکومت تہران کے پاس پرواز کے فوراً بعد ہی یوکرین کا  ایک مسافر طیارہ کریش ہو گیا تھا۔ایران نے کہا کہ اس طیارے کو ایرانی فوج نے ہی غلطی سے میزائل  سے مار کر گرا دیا تھا۔اس مسافر طیارے میں 176 افراد سوار تھے، تمام مسافروں کی جان چلی گئی تھی۔
بالاکوٹ کے بعد  ہندوستان سے بھی ہوئی تھی غلطی
 سال 2019 میں بد قسمتی سے ہندوستان سے بھی ایسی ہی غلطی ہوئی تھی۔ 26 فروری کو ہندوستان  نے پاکستان کے بالاوٹ واقع دہشت گرد ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا۔اگلے ہی دن پاکستان کی فضائیہ نے ہندوستان میں گھسنے کی کوشش کی، اس دوران  ہندوستان نے کشمیر میں فضائیہ کے اپنے ہی ایک ہیلی کاپٹر کو گرا دیا تھا۔یہ طیارہ ایم آئی17 ہوائی جہاز تھا اور اس حادثے میں فضائیہ کے 6 افسران کی موت ہو گئی تھی۔اس وقت کے ایئر چیف مارشل نے اسے بڑی غلطی قرار دیا تھا۔ ایران سے بھی وہیں غلطی ہوئی۔ اس لئے آر می چیف مکند نرونے نے کہاکہ  اگر  ہندوستان میں ایئر ڈیفنس کمانڈ کی موجود گی ہو تو ایران جیسی غلطی سے بچا جا سکے گا۔
 



Comments


Scroll to Top