Latest News

پنت کیریر کی بہترین رینکنگ پر، وراٹ ایک پائیدان کھسکے

پنت کیریر کی بہترین رینکنگ پر، وراٹ ایک پائیدان کھسکے

 

 سپورٹس ڈیسک: ہندوستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں اپنے کیریر کی سب سے بہترین درجہ بندی 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں ، جبکہ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی ایک پائیدان کھسک کر چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ پنت نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے کرکٹ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 328 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے89 رن بنائے تھے جس کا فائدہ انہیں رینکنگ سے ملا اور وہ بلے بازی رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر آگئے۔

پنت اپنے کیریر کی بہترین رینکنگ میں پہنچ گئے ۔ پنت نے سیریز میں 274 رن بنائے ۔ اس کے ساتھ ہی وہ چوٹی کے رینکنگ والے وکٹ کیپر بلے باز بھی بن گئے ۔ وراٹ نے آسٹریلیا کے خلاف 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا تھا ، جس کے بعد وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی وجہ سے وطن واپس آگئے تھے ۔ انہیں اگلے 3 ٹیسٹ میں نہ کھیلنے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور وہ تیسری پوزیشن سے کھسک کر چوتھے نمبر پر آگئے۔

تیسری پوزیشن پر ان کی جگہ آسٹریلیا کے مارنس لابوشین آگئے جنہوں نے ہندوستان کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔نیوزی لینڈ کے کپتان بلے بازی رینکنگ میں چوٹی کے مقام پر قابض ہیں جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

پنت کے بعد بلے بازی کی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک ہیں ، جو بلے بازی کی رینکنگ میں 15 ویں نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ سرفہرست پانچ بلے بازوں میں شامل ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری بنائی تھی۔ روٹ ٹیسٹ بیٹنگ کی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ ہندوستان کے چیتیشور پجارا مقام کی بہتری کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔

گیندبازی کی رینکنگ میں ہندوستان کے محمد سراج برسبین میں 6 وکٹوں کی بدولت 45 ویں نمبر پر آگئے ہیں ، جبکہ آسٹریلیائی کے تیزگیندباز جوش ہیزل ووڈ نیوزی لینڈ کے گیندباز ٹم ساؤوتھی کو پیچھے کرتے ہوئے چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے تیزگیندباز پیٹ کمنس پہلے اور انگلینڈ کےسٹورٹ براڈ دوسری پوزیشن پر ہیں۔

 

 



Comments


Scroll to Top