اسپورٹس ڈیسک :ہندوستانی کرکٹر ویراٹ کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو ایک 'سخت 'کپتان اور زیادہ ذمہ دار شخص بنانے کا کریڈٹ دیا ہے کوہلی 'اوپن نیٹ ود مینک'کے تازہ ایپی سوڈ میں ہندوستان کے سلامی بلے باز مینک اگروال سے گفتگو کر رہے تھے ، جہاں کپتان نے انوشکا کو ایک شخص کے طور پر بدلنے کے لئے انکی تعریف کی ۔ دائیں ہاتھ والے کرکٹر کوہلی نے کہا کہ وہ انوشکا کے لائف پارٹنر ہونے کے لئے بہت 'شکر گزار اور خوش قسمت 'ہیں۔
کوہلی نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ وہ ( انوشکا ) میری لائف پارٹنر ہیں۔ کیونکہ آپ ایک دسرے سے سیکھتے ہیں۔ میں بہت ذمہ دار انسان نہیں تھا ، پھر جب آپ کسی دوسرے شخص کو دیکھتے ہیں تو پتہ لگتا ہے کہ ہر کسی کا ایک لگ نظریہ ہو تا ہے ۔انہوںنے میرا ذہن پوری طرح بدل دیا ۔
کوہلی نے کہا کہ میں کٹھور اور سخت تھا ۔ مجھے چیزوں کی زیادہ سمجھ نہیں تھی ۔انہوںنے مجھے بہت سی چیزوں کااحساس کرایا جو میری ذمہ داری تھی ۔کوہلی اور انوشکا نے 11 دسمبر 2017 میں اٹلی میں گپ چپ طریقے سے شادی کی تھی ۔ شادی میں صرف انکے پریوار اور اور دستوںنے حصہ لیا تھا ۔ کوہلی نے کہا کہ سبھی رشتے انوشکا کے ساتھ ہونے سے آئے ہیں ۔ میں انہیں پورا کریڈٹ دیتا ہوں۔ یہ میری زندگی میں ایک آشیرواد کی طرح ہے کہ مجھے ان کے جیسا جیون ساتھی ملا۔ انہوں نے مجھے ایک اچھے انسان کے طور بدل دیا ۔
بتادیں کہ ہندوستانی کپتان کوہلی نے 86 ٹیسٹ میچوںمیں 27 سنچری اور 22 نصف سنچری کے ساتھ 7240 رن تو 248 ایک روزہ میچوں میں 59.33 کے اوسط سے 11867 رن بنائے ہیں۔وہ جلدی ہی انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل ) میں جلوے دکھاتے نظر آئیں گے ۔