Latest News

حیدرآباد عصمت دری اور قتل واقعہ:جہاں خاتون ڈاکٹر سے کی دردنگی ،  پولیس نے وہیںکیا چاروں ملزمین کا انکاؤنٹر

حیدرآباد عصمت دری اور قتل واقعہ:جہاں خاتون ڈاکٹر سے کی دردنگی ،  پولیس نے وہیںکیا چاروں ملزمین کا انکاؤنٹر

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 26سالہ ویٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلادینے کی واردات میں ملوث تمام چار ملزمین انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگئے۔

PunjabKesari
یہ انکاؤنٹر کل شب تقریباً ساڑھے تین بجے پیش آیا۔سائبرآباد پولیس نے یہ بات بتائی۔عہدیداروں کے مطابق ملزمین کو اس واردات کے اصل مقام پر لے جایاجارہاتھا جہاں انہوں نے ویٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت ریزی کی تھی تاکہ اس واردات کی دوبارہ منظر کشی کے لئے لے جایا جارہا تھا کہ اس واردات کے سلسلہ میں تفصیلات حاصل کی جاسکیں اور یہ دیکھا جائے کہ کس طرح انہوں نے یہ واردات انجام دی تاہم یہ ملزمین بھاگنے کی کوشش کررہے تھے جس پر پولیس عہدیداروں نے ان پرفائرنگ کردی۔

https://twitter.com/ANI/status/1202779603170807808

تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاگیا تاہم گولی کے زخم کے سبب ان کی موت ہوگئی۔یہ چاروں ملزمین پولیس کی تحویل میں تھے اور ان کو چرلہ پلی جیل کی ہائی سکیورٹی والی جیل میں رکھا گیا تھا جہاں پولیس کا بھاری بندوبست تھا اور زائد پولیس بھی جیل کے قریب تعینات کی گئی تھی۔ریاستی حکومت نے وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلادینے کی واردات کے سلسلہ میں ایک خصوصی عدالت کا بھی قیام عمل میں لایا تھا۔اس اندوہناک واردات نے پورے ملک کو دہلا کررکھ دیا تھا اور ملک کے کئی مقامات پر اس واقعہ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ چل پڑا تھا۔

https://twitter.com/ANI/status/1202801693244542976
سائبر آباد پولیس کے مطابق چار ملزمین کو 29نومبر کو گرفتار کیاگیا تھا۔ملزمین کی شناخت محمد عارف،جی شیوا،جے نوین اور سی چنا کیشولو کے طورپر کی گئی ہے۔ان تمام ملزمین کی عدالتی تحویل میں گزشتہ روز ہی توسیع کی گئی تھی جس کے بعد پولیس کی اسپیشل آپریشنس ٹیم(ایس آئی ٹی)نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ اس واردات کی دوبارہ منظر کشی کے لئے ان کو واردات کے مقام پر لے جایا جائے۔ان تمام ملزمین کو رات دیر گئے اس واردات کے مقام پر لے جانے کافیصلہ کیا گیا تھا کیونکہ اس واقعہ کے بعد تمام ملزمین کے خلاف عوام کی جانب سے کافی برہمی ظاہر کی جارہی تھی۔

PunjabKesari
اسی دوران ان چاروں نے بھاگنے کی کوشش کی۔انکاؤنٹر کے مقام پر سائبر آباد پولیس کمشنر وی سی سنجنار سمیت پولیس کے سینئر عہدیدار پہنچ گئے۔یہ انکاؤنٹر واردات کے مقام سے چند میٹر کے فاصلہ پر پیش آیا۔اس انکاونٹر میں ہلاک تمام ملزمین کی لاشوں کو شادنگر کے سرکاری ہسپتال منتقل کیاگیا۔بتایاجاتا ہے کہ شادنگر کے قریب چٹان پلی کے قریب پیش آئے اس انکاؤنٹر میں پولیس کے تین ملازمین بھی زخمی ہوئے ہیں۔



Comments


Scroll to Top