نئی دہلی: دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے کہا کہ جب تک بلاتکاری کو پھانسی کی سزا نہیں دی جاتی میں بھوک ہڑتال پر رہوں گی۔بھوک ہڑتال شروع کرنے سے پہلے مالیوال نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا اور ٹویٹ بھی کیا۔
https://twitter.com/SwatiJaiHind/status/1201721335086374912
مالیوال نے ٹویٹ کیا کہ میں بھوک ہڑتال کروں گی جب تک وزیر اعظم مودی اپنے وعدے پورا نہیں کرتے، ملک میں پولیس کے وسائل کے احتساب (جوابدہی )بڑھائی جائے، فاسٹ ٹریک کورٹ بنائے جائیں۔دہلی پولیس کو66000 پولیس اہلکار فوری طور پر دئیے جائیں اور 45 فاسٹ ٹریک کورٹ دہلی میں قائم ہوں۔مجرم کو ہر حال میں فوری طور پر سزا دو۔
سواتی نے آگے لکھا کہ چاہے کچھ ہو جائے، پولیس اور مرکز کتنی بھی کوشش کر لے، میری بھوک ہڑتال ہر حال میں جاری رہے گی ۔جب تک مرکز پورے ملک کے لئے ایسا نظام نہیں بناتا کہ بلاتکاری کو ہر حال میں 6 ماہ میں پھانسی ہو، اس وقت تک میں نے نہیں اٹھوگی۔انہوں نے لکھا کہ پہلے راج گھاٹ اور پھر براہ راست جنتر منتر جا رہی ہوں۔جے ہند۔ سواتی مالیوال نے سلسلہ وار کئی ٹویٹ کئے۔اس سے پہلے پیر کو انہوں نے کہا کہ 6 سال کی بچی کے ساتھ یا پھر حیدرآباد کی خاتون ڈاکٹر کے ساتھ ہوا واقعہ ہو، دونوں ہی دل دہلا دینے والے ہیں۔
بتا دیں کہ تیلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے مضافات میں چار ملزمان نے بدھ کو خواتین ڈاکٹر کے ساتھ عصمت دری کرنے کے بعد اس کا قتل کر دیا تھا۔اتنا ہی نہیں حیوانیت کی ساری حدیں پار کرتے ہوئے دو ٹرک ڈرائیوروں سمیت چار لوگوں نے اسے کیمیائی مادہ ڈال کر جلانے کی خوفناک کوشش بھی کی۔اس واقعہ کو لے کر پورے ملک میں احتجاج اور مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔لوگ بلاتکاری کو فوری طور پر پھانسی دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔