Latest News

ثالثی کی پیشکش کا حریت نے کا خیر مقدم،کہا- مسئلہ کشمیر انسانی مدعا

ثالثی کی پیشکش کا حریت نے کا خیر مقدم،کہا- مسئلہ کشمیر انسانی مدعا

میر واعظ عمر فاروق کی قیادت والی حریت کانفرنس کے اعتدال پسند دھڑے نے کشمیر مسئلے کے حل کے لئے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔
حریت نے ایک بیان میں کہا کہ اس جدوجہد میں سب سے متاثر فریق ہونے کی وجہ سے کشمیر کے لوگوں نے ہمیشہ تمام سطحوں پر بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور وکالت کی ہے۔انہوںنے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ سیاسی اور انسانی تشویش کا موضوع ہے ،جو گزشتہ سات دہائی سے چلا آ رہا ہے۔اسے ان خدشات کو ذہن میں رکھ جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔اس سے  دہائیوں سے چلی آرہی سیاسی غیر یقینی صورتحال، مسلسل جدوجہد، اس علاقے کے لوگوں پر ہورہے  لامتناہی مصائب پر روک لگے گی ۔حریت نے کہا کہ وہ کشمیر مسئلے کا پرامن حل کا مطالبہ کرتا ہے۔ ساتھ ہی امریکہ اور دیگر تمام ممالک بھارت اور پاکستان کو یہ کہنے میں کردار ادا کریں کہ وہ بات چیت کریں اور کشمیر تنازعہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حل کریں۔
 



Comments


Scroll to Top