Latest News

کشمیر پر مدعے پر دوست چین نے بھی پاکستان کو دکھایا ٹھینگا

کشمیر پر مدعے پر دوست چین نے بھی پاکستان کو دکھایا ٹھینگا

بیجنگ : کشمیر مدعے پر پاکستان پوری دنیا میں الگ تھلگ پڑ گیا ہے ۔ ہر طرف گڑ گڑانے اور دخل کی گہار لگانے کے باوجود پاکستان کو کہیں سے ساتھ ملتا نہیں دکھ رہا ہے ۔ ایسے میں پاکستان کو اپنے خاص دوست چین سے امید تھی لیکن اب چین نے بھی پاکستان کو ٹھینگا دکھا دیا ہے ۔ اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی بند کمرے والی میٹنگ میں بھلے ہی چین نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے لیکن ایک حد کے آگے چین نے اس مدعے پر بھارت کے خلاف دور تک جانے سے انکار کردیا ہے ۔ 
چین کو اس معاملے میں اپنی حدود اور مجبوریوں کا احساس ہے ۔ اسی لئے چینی قیادت چاہتی ہے کہ کشمیر مسئلے کو بھارت اور پاکستان باہمی مصالحت سے سلجھا لے ۔ چین کو خاف ہے کہ بھارت - پاکستان کے درمیان بڑھ رہی کشیدگی اگر کسی طرح کی جدوجہد کی شکل اختیار کرتی ہے تو اس سے پورے ملک ایشیا کا امن اور ترقی پر اثر پڑے گا ۔ جس سے چین کے ترقیاتی سفر میں مشکلات کھڑی ہوں گی ۔ ساتھ ہی عام چینی عوام کا رخ پاکستان کے مقابلے بھارت کی حمایت میں زیادہ ہے اور لوگ بھارت کو ایک ذمہ دارپڑوسی ملک مانتے ہیں ۔ 
 



Comments


Scroll to Top