Latest News

وزارت داخلہ کی رپورٹ میں انکشاف: شاہین باغ مظاہرے کی حمایت کے لئے 15 بنک اکاؤنٹس میں ہوا کروڑوں کا لین- دین

وزارت داخلہ کی رپورٹ میں انکشاف: شاہین باغ مظاہرے کی حمایت کے لئے 15 بنک اکاؤنٹس میں ہوا کروڑوں کا لین- دین

نیشنل ڈیسک: مرکزی وزارت داخلہ نے کٹر پنتھی اور متنازعہ اسلامی تنظیم پاپولر فرنٹ ( پی ایف آئی )کو لے کربڑا انکشاف کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دہلی کے شاہین باغ میں چل رہے شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں چل رہے مظاہرے کو حمایت دینے کے لئے پی ایف آئی کی جانب سے بہت سے نئے بنک اکاؤنٹ کھولے اور ان میں کروڑوں روپے کا لین- دین ہوا۔
رپورٹ کے مطابق پی ایف آئی نے کپل سبل، اندرا جے سنگھ، جینت  دوے سمیت ملک کے کئی نامی گرامی وکلاء کو کروڑوں روپے دیئے ۔ ساتھ ہی سی اے اے پر  مظاہرے  والے دن 15 بنک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے ڈالے اور نکلوائے ہیں۔وہیں پی ایف آئی کے نام سے ہی بہت سے نئے اکاؤنٹ بھی کھولے گئے۔
 



Comments


Scroll to Top