National News

آسام میں بولے امت شاہ- ریاست میں کانگرس اور بدرالدین اجمل کے درانداز رائے دہندگان پر روک لگائیگی بی جے پی

آسام میں بولے امت شاہ- ریاست میں کانگرس اور بدرالدین اجمل کے درانداز رائے دہندگان پر روک لگائیگی بی جے پی

 

کوکراجھار: آسام میں اس سال اپریل - مئی ماہ میں مجوزہ اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست میں سیاسی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ اسمبلی انتخابات سے قبل آسام کے دور پر پہنچے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ  نے آسام کے نلباڑی میں عوامی تقریب کو خطاب کیا۔ امت شاہ نے کہا، آسام میں کانگریس اور بدرالدین اجمل دراندازوں کے لئے سارے دروازے کھول دے گی، کیونکہ یہ ان کا ووٹ بنک ہے۔ دراندازوں کو بی جے پی کی حکومت ہی روک سکتی ہے۔ آسام میں کانگریس اور مولانا بدرالدین اجمل دراندازوں کے لئے سارے دروازے کھول دے گی، کیونکہ یہ ان کی ووٹ بینک ہے۔ دراندازوں کو بی جے پی کی حکومت ہی روک سکتی ہے۔ امت شاہ نے کہا، جو سالوں تک یہاں اقتدار میں رہے ہیں، میں ان کو پوچھا چاہتا ہوں کہ آپ نے آسام کی تہذیب کے لئے کیا کیا؟ ووٹ بٹورنے کے علاوہ ان لوگوں نے کچھ نہیں کیا۔

Live: असम के कोकराझार पहुंचे अमित शाह, दो कार्यक्रमों में लेंगे हिस्सा - Amit  Shah Union Home Minister Assam visit Bodoland Territorial Region Kokrajhar Vijay  Sankalp Samaroh Nalbari - AajTak
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ آسام میں این ڈی اے حکومت نے شنکر دیو کو لازوال بنانے کے لئے قدم اٹھایا ہے۔ کانگریس کئی بار بی جے پی پر فرقہ پرست ہونے کا الزام لگاتی ہے، وہیں کانگریس کیرل میں مسلم لیگ کے ساتھ ہے اور آسام میں بدرالدین اجمل کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ کانگرس آسام کو کس سمت میں لے جائے گی؟ امت شاہ نے کہا کہ کانگریس انگریزوں کی پالیسی پر چلتی رہی۔ پھوٹ ڈالو اور راج کرو۔ کبھی آسامی، غیر آسامی، کبھی آدیواسی- غیر آدیواسی، کبھی بوڈو - غیر بوڈو۔ یہاں لوگوں کو لڑاتے لڑاتے سالوں تک آسام کا خون بہایا۔ 10 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کا خون بہا۔

Assam News, Guwahati News, Breaking News, » News Live TV
کانگرس حکومت سے پوچھے سوال؟
امت شاہ نے کانگرس اور بدرالدین اجمل سے سوال پوچھا کہ کانگرس حکومت اور بدرالدین اجمل کی یہاں سالوں تک حکومت رہی۔ انہوں نے آسام کے لئے کیا کیا؟ 13 ویں مالیاتی کمیشن میں بی جے پی حکومت نے 1.55 لاکھ کروڑ روپے ریاست کو دیئے۔ آسام میں ترقی کی ہوا چل رہی ہے۔ نئے راستے، ہسپتال، کالج بن رہے ہیں، صنعت لگ رہی ہیں۔ آنے والے دنوں میں آسام میں سیلاب کی پریشانی کا حل بھی بی جے پی کی حکومت کرے گی۔

آسام میں بولے امت شاہ- ریاست میں کانگریس اور بدرالدین اجمل کے درانداز رائےدہندگان پر روک لگائےگی بی جے پی
اپریل - مئی میں ہوسکتے ہیں اسمبلی انتخابات
آسام میں اسمبلی انتخابات اس سال اپریل - مئی میں ہونے کا امکان ہے۔ اس سے پہلے آسام کے وزیر اعلی سربانند سونے وال کے ذریعہ گوہاٹی پہنچنے پر امت شاہ کا استقبال کیا گیا تھا۔ گوہاٹی پہنچنے کے بعد، امت شاہ نے گوہاٹی میں مرکزی نیم فوجی دستہ کے جوانوں کے لئے آیوشمان ہیلتھ سروسز اسکیم کا افتتاح کیا۔


 

 



Comments


Scroll to Top