نئی دہلی :دہلی پولیس نے ہولی 2020 کا تہوار سلامتی سے منائے جانے پر بدھ کو دہلی والوں کو اظہار تشکر کیا ہے اور ہولی پر ان کے پاس آنے والی کمپلینٹ فون کال 2019 کے مقابلے میں تقریباً اس بار آدھی رہے ۔
دہلی پولیس نے ٹویٹ کر کہا، "دہلی کی سڑکوں پر ہولی کے دوران دہلی پولیس کی وسیع موجودگی رہی-
یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کہیں زیادہ پرامن طریقے سے منائی گئی ۔پولیس نے کہا، "پی سی آر میں آنے والی کال گھٹ کر667 8رہ گئیں جو گزشتہ سال798 18تھی۔ دہلی پولیس پرامن طریقے سے ہولی منانے میں تعاون کے لئے دہلی والوں کی تعریف کرتی ہے '۔
پولیس نے کہا کہ قومی دارالحکومت میں ہولی پر شراب پی کر گاڑی چلانے کے لئے 600 سے زیادہ چالان کاٹے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ منگل کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے لئے 647 چالان، ٹرپل رائیڈنگ (دوپہیہ گاڑی پر تین افراد کو بٹھانا) کے 181، ہیلمیٹ نہیں پہننے کے لئے192 1اور خطرناک طریقے سے گاڑی چلانے کے لئے 156 چالان کئے۔