Latest News

نہ ہی دستاویز، نہ ہی بایومیٹرک، ایپ کے ذریعے ہوگی  این پی آر کے لئے مردم شماری: پرکاش جاوڈیکر

نہ ہی دستاویز، نہ ہی بایومیٹرک، ایپ کے ذریعے ہوگی  این پی آر کے لئے مردم شماری: پرکاش جاوڈیکر

نئی دہلی: مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ اپریل سے ستمبر 2020 تک قومی آبادی رجسٹر ہوگی۔ منگل کو پریس کانفرنس میں جاوڈیکر نے بتایا کہ ملک میں 16 ویں مردم شماری ہونے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خود اعلان ہے، اس کے لئے کوئی دستاویز، بایومیٹرک اور دیگر کی ضرورت نہیں ہے۔ 
قومی آبادی رجسٹر (این پی آر)کے اپڈیشن کے لئے منظوری ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ این پی آرکے ذریعے پتہ چل پائے گا کہ حکومت کی ہر یوجنا کا صحیح استعمال ہو رہا ہے یا نہیں۔ جاوڈیکر نے کہا کہ مردم شماری میں کسی دستاویز کی ضرورت نہیں ہوگی جو بھی بھارت میں رہتا ہے، اس کا حساب کتاب ہوگا، اس کے لئے ایک خاص ایپ تیار کی گئی ہے۔
بتا دیں کہ مرکزی کابینہ نے منگل کو قومی آبادی رجسٹر (این پی آر)کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے 8500  کروڑ روپے کے فنڈ کی منظوری دے دی۔حکام نے اس کی معلومات دیں۔
 



Comments


Scroll to Top