Latest News

کورونا وبا:یو پی میں متاثرین کی تعداد ہوئی 332،یہ 8اضلاع  سب سے زیادہ  متاثر

کورونا وبا:یو پی میں متاثرین کی تعداد ہوئی 332،یہ 8اضلاع  سب سے زیادہ  متاثر

لکھنئو:اتر پردیش میں کورونا وبا کا قہرکافی تیزی سے بڑھتا  جا رہا  ہے۔منگلوار کو 15نئے مریضوں میںکورونا وائرس کی تصدیق  ہوئی جس میں سے 13مریض آگرہ کے ہیں ۔ آگرہ کے سبھی مریض  سہروش ہسپتال میں بھرتی ہیں۔ اسی کے ساتھ آ گرہ میں کورونا پازیٹو مریضوں کی تعداد 67 ہو گئی ہے جو یو پی  کے کسی  شہر میں سب سے زیادہ ہے۔ آج کے مریضوں کو ملا کر اتر پردیش  میں کورونا پازیٹو  مریضوں کی تعداد 332پہنچ گئی ہے ۔ صوبہ میںنوئیڈا ، آگرہ کے علاوہ ان 8اضلاع میں سب سے زیادہ متاثرین کی پہچان ہوئی ہے جو حکومت   کے لئے تشویش کی بات  بن گئی ہے۔
آگرہ: تاج نگری آگرہ  صوبہ میں سب سے  زیادہ متاثر ہو ا ہے۔ اس ضلع میںکورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر   67ہو گئی ہے ۔ منگلوار یعنی آج بھی ضلع سے 13نئے مریض سامنے آئے۔
نوئیڈا: کورونا کا گڑھ بن چکے نوئیڈا  میں  کوئی  دن  ایسا نہیں ہے جس دن یہاں سے کوئی کیس نہ سامنے آئے ۔روز نئے معاملے  آنے سے پریشان  حکومت نے لاک ڈائون کے علاوہ یہاں دفعہ 144بھی لگائی ہے۔ گزشتہ دنوں نوئیڈا  کے ڈی ایم کو کورونا کی وجہ سے اپنی کرسی تک  سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اب یہاں کل متاثرین  کی تعداد 58 پہنچ گئی ہے۔ 
لکھنئو:اتر پردیش  کی دارالحکومت لکھنئو بھی متاثرین کی ٹاپ لسٹ میں شامل ہے ۔ شروعاتی دنوں میں کچھ معاملوں کے بعد ایک ہفتے  تک یہاں سے کیس سامنے  آئے تھے جس کی وجہ سے سرکار نے راحت  کی سانس لی تھی ۔ لیکن نظام الدین  مرکز میں شامل جماعیتوں  کے آنے    کے بعد یہاں ایک ساتھ  کئی کیس  سامنے آ گئے۔ اب دار الحکومت   میں کل 23پازیٹو ہیں جن کا  کے جی ایم یو میں علاج چل رہا ہے۔ 
میرٹھ: ضلع میں گزشتہ دنوں ایک  دو ہی مریض سامنے  آئے تھے۔ لیکن جماعتیوں  کی وجہ سے اب متاثرین کی تعداد بڑھ کر 33ہو گئی ہے۔
سہارنپور: یہاں بھی جماعتیوں  کی وجہ سے کورونا دھماکہ ہوا ہے۔ ایک ایک سامنے آئے کئی  معاملوں  سے پازیٹو کی تعداد 17ہو گئی ہے۔ 
غازی آباد: سب سے زیادہ متاثر ضلع کی لسٹ میں غازی آباد بھی ہے ۔ یہاں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 23ہو گئی ہے۔
کانپور: ضلع میں متاثرین   کی تعداد بڑھ کر 8ہو گئی ہے۔
شاملی : اس ضلع میں بھی ایک ایک  کرکے  مریضوں کی تعداد بڑھنے سے حکومت تشویشمند ہے۔ اب تک کل 17معاملے سامنے آئے ہیں جب کہ کئی لوگ کوارنٹائن کئے گئے  ہیں۔
سیتا پور: کانپور  کے بعد سیتا پور  میں متاثرین کی تعداد 8 پہنچ گی ہے ۔ کئی افراد  کے نمونے جانچ کے لئے لیب بھیجے گئے ہیں۔
اب تک 5595کی رپورٹ آئی  نیگیٹو ، 179 کی آنا باقی
یو پی میں ابھی تک 6073 افراد  کے  نمونے جانچ کے لئے لیب  میں بھیجے جا چکے ہیں اور اس میں سے 5595 کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے ۔ وہیں 170 کی رپورٹ ابھی باقی ہے۔



Comments


Scroll to Top