Latest News

ہیوسٹن میں مودی - ٹرمپ کی تقریب سے بارش نے مچائی تباہی ۔ایئر پورٹ ، سکول بند

ہیوسٹن میں مودی - ٹرمپ کی تقریب سے بارش نے مچائی تباہی ۔ایئر پورٹ ، سکول بند

ہیوسٹن : امریکہ میں 'ہاؤڈی مودی' تقریب کی تیاریاں زور شور سے چل رہی ہیں جہاں وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ 50,000 سے زیادہ ہندوستانی امریکیوں کو خطاب کریں گے لیکن اس تقریب سے پہلے ہی ہیوسٹن میں ایک طوفان نے بھاری تباہی مچائی ہے ۔ جس کی وجہ سے ٹیکساس کے کئی حصوں میں گورنر کو ایمر جنسی کا اعلان کرنا پڑا ہے ۔ 

PunjabKesari
'ٹراپیکل ڈپریشن امیلڈا' جمعرات کو ٹیکساس پہنچا جس کی وجہ سے شدید بارش ہوئی ۔ بجلی سہولت ٹھپ ہوگئی اور ٹیکساس کے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ایئر پورٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے اور سکلو بھی بند ہیں ۔ 
ٹیکساس کے گورنر گریگ نے جنوبی مشرقی ٹیکساس کی 13 کاؤنٹی میں ایمر جنسی کا اعلان کردیا ہے ۔ ایباٹ نے کہا کہ یہ بہت تیزی سے ہوا ۔ یہ ظاہر ہے کہ آب و ہوا تبدیلی قدرتی ہے ۔ ہمیں صرف طوفان کو لے کر فکر مند نہیں ہونا چاہئے ۔ ہمیں ہر طرح کی موسمی نظام کو لے کر فکر مند ہونا چاہئے جو کبھی بھی بڑے طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے اور شدید بارش ہو سکتی ہے ۔ قومی موسمی سہولات نے بتایا کہ جن علاقوں میں سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے وہاں اب اس میں کمی آرہی ہے لیکن فورٹ بینڈ ، ہیرس اور گالویسٹن کاؤنٹی کے کچھ علاقوں میں ہر گھنٹے دو سے تین انچ کی اضافی بارش ہورہی ہے ۔ 

PunjabKesari
اس کے باوجود 'ہاؤڈی مودی' تقریب کے منتظمین کا حوصلہ اب بھی بلند ہے اور انہیں یقین ہے کہ این آر جی سٹیڈیم میں منعقد ہونے والی 'ہاؤڈی مودی' میں آنے والے سبھی لوگوں کیلئے یہ تقریب ایسا تجربہ ہوگا جسے وہ زندگی بھر اپنی یادوں میں سجا کر رکھیں گے ۔ 



Comments


Scroll to Top