Latest News

ہریانہ :JJPلیڈر دشینت چوٹالہ بنیں گے نائب وزیر اعلیٰ، کل اٹھائیں حلف

ہریانہ :JJPلیڈر دشینت چوٹالہ بنیں گے نائب وزیر اعلیٰ، کل اٹھائیں حلف

نیشنل ڈیسک : ہریانہ میں اب بھارتیہ جنتار پارٹی  ( بھاجپا ) اور جن نائیک جنتا پارٹی ( جن نائیک پارٹی ) کی حکومت ہوگی ۔ اس نئی حکومت میں بھاجپا نے منوہر لال کھٹر ہی وزیر اعلیٰ ہوں گے ۔ جبکہ جن نائیک جنتا پارٹی سپریمو دشینت چوٹالہ کا ہریانہ کی نئی حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ بننا طے ہوگیا ہے ۔ اس سے پہلے ان کی ماں نینا چوٹالہ کے نائب وزیر اعلیٰ بننے کی قیاس آرائیاں لگائی جارہی تھیں ۔ اس کے لئے ججپا کور کمیٹی کی میٹنگ میں غور و خوض بھی ہوا لیکن اب دشینت چوٹالہ کے نام پر مہر لگی ہے  اور کل یعنی دیوالی کے روز دوپہر حلف اٹھائیں گے ۔

Image result for dushyant chautala
والد سے ملنے کے بعد دشینت نے بھاجپا کو حمایت دینے کا اعلان کیا
بتا دیں کہ جمعہ کے روز دشینت چوٹالہ اپنے والد اجے چوٹالہ سے ملنے تہاڑ جیل  گئے اور ان سے اس مدعے پر بات چیت کی ۔ جس کے بعد دیر شام انہوں نے بھاجپا کو حمایت دینے کا اعلان کردیا ۔ اس کے بعد بھاجپا صدر امت شاہ نے جمعہ کی رات 9.30 بجے بھاجپا - ججپا  اتحاد کا اعلان کیا ۔



Comments


Scroll to Top