Latest News

ہریانہ انتخابات : نہیں چلا بھاجپا کی TikTok گرل سونالی کا جادو

ہریانہ انتخابات : نہیں چلا بھاجپا کی TikTok گرل سونالی کا جادو

نیشنل ڈیسک : ہریانہ اسمبلی انتخابات کے رجحانات آگئے ہیں ۔ ان انتخابات میں آدمپور سیٹ سے بھاجپا نے ٹک ٹاک سٹار سونالی فوگاٹ کو میدان میں اتارا ۔ سونلی کی ٹکر کانگرس امیدوار کلدیپ بشنوئی سے ہے ۔ گنتی کے مطابق کلدیپ بشنوئی کئی ہزار ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں ۔ فوگاٹ کا اب تک کوئی جادو نہیں چل پایا ہے ۔ سونالی فوگاٹ کے اب تک کے سفر کے بارے میں کچھ خاص باتیں یہاں پڑھیں ۔ 

PunjabKesari
کچھ دنوں پہلے گوگل سرچ میں ہریانہ بھاجپا امیدوار سونالی فوگاٹ نے سنسنی مچا دی تھی ۔ انہیں وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر اور سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا سے بھی زیادہ سرچ کیا جانے لگا تھا۔ ٹک ٹاک پر ان کے 1 لاکھ سے زیادہ فالوئرز ہیں ۔ انہوں نے قریب 200 ویڈیو ٹک ٹاک ایپ پر اپلوڈ کئے ہیں ۔ 

PunjabKesari
سونالی گذشتہ کئی سالوں سے بھارتیہ جنتار پارٹی کے لئے کام کررہی ہے اور وہ بھارتیہ جنتا پارٹی مہلا مورچہ کی قومی نائب صدر بھی ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ بھارتیہ جنتار پارٹی کی ایگزیکٹو صدر بھی ہیں اور وہ جھارکھنڈ ، مدھیہ پردیش میں کام کر چکی ہیں ۔  ہریانہ کی آدمپور اسمبلی سیٹ بھجن لال اور ان کے پریوار کا گڑھ رہی ہے ۔ ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ بھجن لال یہاں سے دو بار انتخابات جیت کر اسمبلی پہنچے تھے ۔ 

PunjabKesari



Comments


Scroll to Top